Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 12, 2025

خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں نیا سلسلہ آج شروع ہونےکا امکان

خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں نیا سلسلہ آج سے شروع ہونےکا امکان ہے۔  محکمہءموسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہءموسمیات نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، نیز تیز بارشوں کے باعث فلش فلڈنگ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہءموسمیات کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوش گوار صورت حال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت، جاری کی گئی ہیں، اور سیاحوں کو دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورت حال سے پل پل باخبر رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket