پشاور:خیبر پختونخوا کے تمام دریاﺅں میں پانی کی سطح معمول پر آگئی ہے۔ ، فلڈ سیل خیبر پختونخوا کے مطابق اٹک خیبر آباد کے مقام پردریائے سند ھ میں پانی کا بہاﺅ 183600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کا بہاﺅ163700 کیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاﺅ47800 ، ورسک میں 21424 کیوسک ہے ۔خوازہ خیلہ سوات، چکدرہ درہ اور منڈا ہیڈا ورکس پر پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔
