Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

لنڈی کوتل: سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے فٹبال میچ کا انعقاد

لنڈی کوتل: لنڈی کوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان کے ار ایل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل فٹ بال کلب کے مابین میچ کا انعقاد  کیا گیا۔ میچ خیبر سپورٹس کلب کے زیر اہتمام کھیلا گیا گراونڈ میں ہزاروں تماشائی میچ دیکھنے کے لئے میدان میں موجود تھے .
اس موقع پر معراج الدین شینواری نے مہمان ٹیم کو گرم جوشی سے ویلکم کیا اور شائقین کھیل امن پسند شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لنڈی کوتل کی مٹی کھیل کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے اس مٹی نے کرکٹ ،فٹبال ،کراٹے جیسے دیگر گیمز میں باصلاحیت نوجوانوں کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میچ کا انعقاد سیلاب زدگان کیلئے مالی امداد کے لیئے کیا گیا ہے اور اسکا  مقصد حالیہ سیلاب  سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ تعاون کرنا تھا۔


خان ریسرچ لیبریٹری کلب کے کوچ و جملہ سٹاف کی دعوت قبول کرنے اور لنڈی کوتل پرامن سرزمین پر کھیل کھیلنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں اور منشیات سے صحت مندانہ سرگرمیوں کیطرف راغب کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ پرامن معاشرے کے قیام میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں.
واضح رہے کہ سیلاب زدگان کے ساتھ مالی تعاون کی غرض سے یہ میچ کے ار ایل فٹ بال کلب اور لنڈی کوتل وائٹ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیاجو کے ار ایل فٹبال کلب نے تین زیرو سے لنڈی کوتل وائٹ کو شکست دی.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket