تھائ لینڈ کے130 رکنی وفد نے تخت بھائی میں قائم بدھ مت کے تاریخی اور مذہبی مقامات کا دورہ کیا.
تخت بھائی میں قائم بدھ مت کا مذہبی مقام دنیا کے سب سے بڑے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے- تخت بھائی اور سوات دونوں بدھ مت کے مقامات کی وجہ سے مشہور ہیں- ایک دوسرے سے قریب ہونے کی وجہ سے زائرین کسیر تعداد میں دونوں مقامات کا دورہ کرتے ہیں
وفد نے تخت بھائی میں قائم بدھ مت کے مختلف مذہبی مقامات پر مذہبی رسومات ادا کیں.
وفد کے اراکین نےتخت بھائی اور سوات کی عوام کا شکریہ ادا کیا جو ان کے مذہبی مقامات کی اچھی دیکھ بھال کر رہے ہیں.
وفد کے اراکین نے بدھ مت کے مذہبی اور تاریخی مقامات کی حفاظت اور انتہائ اچھی دیکھ بھال پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا.
وفد کے اراکین نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک اہم ملک ہے. یہاں ہر سال مختلف مذاہب کے لوگ آزادی سے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے باہر سے تشریف لاتے ہیں. یہ اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو اہمیت دی جاتی ہے.
تخت بھائی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا، جو کہ برصغیر کی تاریخ میں ابتدائی شہری بستیوں میں سے ایک ہے۔ ورثہ کی جگہ پہلی بار 1836 میں کھدائی کی گئی تھی۔