مردان: محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی۔ کاروائی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشتگرد عبید عرف محمود ہلاک۔
سی ٹی ڈی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر دہشتگرد گھیرے میں لیا جس پر دہشتگرد نے اچانک چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ کھول دیا۔ چھاپہ مار ٹیموں نے جوابی فائرنگ کی۔ دوران سرچ اینڈ کلیرنس اپریشن دہشتگرد جس کی شناحت عبید عرف محمود ولد عارف ساکن متہ کاٹلنگ کے نام سے ہوئی مردہ پایا گیا۔ مزکورہ دہشت گرد عبید نے کچھ دن قبل سپشل برانچ کے سب انسپکٹر فرید خان کو اپنے گھر کے سامنے شہید کیا تھا۔عبید نامی دہشت گرد دیگر کئی دہشت گردی کے مقد مات میں سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کو مطلوب تھا ۔صوبائی حکومت نے ہلاک شدہ دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ علاقے میں سرچ اپریشن جاری ہے۔