فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا ایک اور اعزاز

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پانچویں ون ڈے میں 18 وکٹیں مکمل کیں اور یوں انہوں نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑا۔ نسیم شاہ نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے ریان ہیرس نے ابتدائی 5 ون ڈے میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں، نسیم شاہ نے پچھلے میچ میں 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

سیاحوں کی مدد کیلئے سوات پولیس کے جوان متحرک

سوات: گزشتہ رات سے ضلع سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، گبین جبہ، میاندم و دیگر علاقوں میں برف باری جاری ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے بالائی علاقوں میں موجود پولیس افسران اور جوانوں کو برفیلی علاقوں میں سڑکوں پر موجود رہنے اور عوام اور سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر جانے کے لئے اُن کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد سوات پولیس کے جوانوں نے ملم جبہ، کالام، گبین جبہ و دیگر علاقوں میں پھنسے گاڑیوں کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

برفیلے سیاحتی علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کے لئے سوات پولیس کے جوانان متحرک ہوگئے ۔ برفباری کے دوران ملم جبہ میں پھنسی ہوئی سیاحوں کی گاڑیوں کو نکا لنے میں سوات ٹریفک پولیس کے جوانوں نے بھر پور حصہ لیا اور برف کے وجہ سے پھنسے ہوئے گاڑیوں کو چین لگار کر بحاظت منزل مقصود تک پہنچایا اور ساتھ ہی ساتھ سیاحوں کو آگاہی پیغام بھی پہنچایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشفیع اللہ گنڈاپور نےسوات پولیس کے افسران و جوانان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی برفیلے علاقوں میں آنے والے سیاحوں کا خاص خیال رکھا جائے اور اُن کے ہر ممکن مدد کی جائے۔انہوں نے سیاحوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ برفیلی علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے اپنے گاڑیوں کو چیک کرائیں اور ساتھ ہی ٹائر چین ضرور استعمال کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں ہیلپ لائن 15یا سوات پولیس کنٹرول نمبر 0946881374 پر رابطہ کریں۔

والی

آل پاکستان انٹر ورسٹی والی بال چیمپئن شپ سنٹر پنجاب نے جیت لی

پشاور: ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پشاور میں جاری انٹر یونیورسٹیز والی بال چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے فائنل میں پشاور یونیورسٹی کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا پشاور یونیورسٹی کی ٹیم رنر اپ رہی‘ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے فائنل میں پشاور یونیورسٹی کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچیس اکیس‘ پچیس بائیس اور پچیس انیس سے ٹرافی جیتی.

تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے سرگودھا یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی‘ اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان‘ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس‘ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم‘زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بخت جہان‘ سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر حسن شیر‘ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم نورزادہ‘ یحییٰ خان‘ہدایت اللہ‘ رحیم خان‘ عبدالرشید انور آفیشلز اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.

اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کی میزبانی پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس‘ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہترین مقابلے منعقد ہوئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئیں اور کھلاڑیوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقابلہ کیا آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے کو صرف تعلیمی ہی نہیں بلکہ اس کیساتھ کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی کروانی چاہئیں کیونکہ اس سے ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع ملتے ہیں ان میں سے بہترین کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کرتے ہیں۔