d842785e-eb64-4561-b340-a7ab7c42dbbf

پشاور:گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے جیت لی

پشاور: صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور نے جیت لی۔ فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج کی ٹیم نے سٹی گرلز کالج گلبہار کی ٹیم کو ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ہرا کر فاتح ٹرافی حاصل کی، گرلز کالج نحقی نے تیسری پوزیشن جیت لی۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سٹی کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار نے نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔ صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہار میں لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے گرلز انٹر کالجزکبڈی ٹورنامنٹ کےفائنل میں میزبان ٹیم سٹی گرلز کالج گل بہار کو فرنٹئیر کالج کی طالبات نے شاندار کھیل کے بدولت 30-32 سکور پوائنٹس سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے منعقدہ میچ میں گرلز ڈگری کالج نحقی نے مدمقابل گرلزکالج باچا خان کی ٹیم کو 16-26 پوائنٹس سے ہرایا۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی سٹی گرلز کالج کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں ،جنہوں نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید سلطان بری،سٹی گرلز کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی ، گرلز کالج نحقی کی ڈائریکٹر سپورٹس مس سعدیہ اور فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس مس صدف شیر بھی موجود تھیں۔

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان میں سی ٹی ڈی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

گزشتہ شب انسداد دہشت گردی کی آپریشن ٹیم کی میرانشاہ سے بنوں دہشت گرد ملزمان، مشتبہ گان کی منتقلی کے سکواڈ پر بمقام میر علی بائی پاس دہشتگردوں کا بڑا حملہ

 محکمہ انسداد دہشتگردی شمالی وزیرستان کی آپریشن ٹیم انتہائی اہم ملزمان/مشتبہ گان کو میران شاہ سے بنوں لے جارہی تھی کہ راستے میں بمقام علاقہ تھانہ میرعلی بائی پاس ضلع شمالی وزیرستان پہلے سے گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے اچانک اسلحہ آتشین سے نشانہ بناتے ہوئے جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور ساتھ ہی ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے۔ جوانوں نے دہشتگردوں کی گرفتاری اور اپنی حفاظت کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔

فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں چار دہشتگرد ہلاک پائے گئے جبکہ پانچ، چھ  دہشتگرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

 دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو جوان زخمی جبکہ زیر حراست تینوں مشتبہ گان/ملزمان بھی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشتگرد محکمہ انسداد دہشتگردی بنوں کو متعدد سنگین دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور سیکیورٹی فورسز، پولیس پر حملوں، پولیس تھانہ کینٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے اور کنسٹیبل افتخار کی ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی دہشت گردی کے وقوعات میں ملوث تھے۔ چاروں ہلاک دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ فرار ہوئے دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کمبائنڈ سرچ آپریشن جاری ہیں۔

as-109-635x380

پشاور: موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

پشاور:خیبرپختونخوا کے سرمائی علاقوں میں اسکولز میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا
سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری تک ہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موسم میں تبدیلی کے باعث سرمائی علاقوں کے اسکولز کی تعطیلات میں توسیع کی گئی۔
سرمائی علاقوں میں اسکولز کو 25 دسمبر سے 15 فروری تک چھٹیاں دی گئی تھی۔