d882d38d-11ab-4605-a667-b8a1dd061319

خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے اہلکاروں میں 22 لاکھ تقسیم

خیبر پختونخوا پولیس ویلفیئر فنڈ سے اہلکاروں کے علاج معالجہ پر خرچ کی گئی مجموعی طور پر 22 لاکھ کے چیک خیبر پولیس کے اہلکاروں میں تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس ویلفیئر سے منظور شدہ مجموعی طور پر 22 لاکھ کے چیک ڈی پی او خیبر سیلم عباس کلاچی اور ایس پی انویسٹیگیشن اسلم نواز خان نے تقسیم کئے جس میں پولیس افسران بشمول اہلکاروں کی جانب سے جمع کردہ درخواستوں پر تفصیلی غور و خوض اور تمام درخواستوں کی مکمل چھان بین کے بعد پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے پر خرچ کی گئی رقم کے چیک خیبرپختونخوا پولیس ویلفئیر سے 22 لاکھ کی رقم منظور کروائی گئی جس میں دوران ڈیوٹی طبی موت فوت ہونے والے دو اہلکاروں نے 9،9 لاکھ چیک انکے ورثاء نے وصول کئے جبکہ ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں نے ایک ایک لاکھ کے چیک وصول کئے ۔

ڈی پی اوخیبرسلیم عباس کلاچی نےکہا کہ پولیس اہلکاروں کی مشکلات اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے درخواستوں پرغورغوص کےبعد اہلاہلکاروں کے درخواستوں پرعمل درآمد کیا جاتا ہے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں جا رہے ہیں۔خیبر پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔

b905fed4-1612-42b2-add3-079fc55d05d7

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا کانوکیشن

ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا کانوکیشن منعقد ہوا۔

گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی اس موقع پر چیف گیسٹ تھے۔ گورنر نے مائیکروبیالوجی،آئی ٹی، انگلش، فزکس، کیمسٹری، پاکستان سٹڈی، منیجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات میں 372 ڈگریاں اور 62 گولڈ میڈل تقسیم کئے۔
کانوکیشن میں وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان ،ڈین مجدد رحمان، سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن اورنگزیب نلوٹا ،چیمبر آف کامرس آف ہزارہ ڈویژن حاجی افتخار حسین، ڈی سی ایبٹ آباد طارق اسلام ،ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، جمیعت علماء اسلام ایبٹ آباد کے امیر مولانا انیس الرحمن، نائب امیر حاجی سلطان، تحصیل ایبٹ آباد امیر مولانا محمد خالد، تحصیل حویلیاں کے امیر حافظ سعید موجود تھے۔

854ade6c-d185-44e4-bfc7-80240613b69b

پشاور:پاک چین دوستی آرٹ نمائش مقابلے اختتام پذیر

چائنہ اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی میں پاک چین دوستی کے حوالے سے آرٹ نمائش کے مقابلے اختتام پذیر  ہو گئے۔

چائینہ اسٹڈی سنٹر، پشاور یونیورسٹی، تین روزہ آرٹ ایگزیبیشن کے مقابلے اختتام پذیر ۔ اختتامی تقریب میں یونیورسٹی کے ڈاکٹر زاہد انور ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ادریس خان ، علی نواز گیلانی جنرل سیکرٹری چاینا ایسوسیشن ، احمد انور صاحب چیئرمین گورنر ٹیم ، اساتزہ کرام کے علاؤہ آرٹ مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات نے شرکت کی ۔
مقابلے میں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات اور اساتزہ کرام کو نقد رقم اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔
آرٹ مقابلوں کا موضوع پاکستان چائنا آل ویدر فرینڈ شپ” ہے جس میں چین، پاک چین دوستی، چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی)، چینی فن اور ثقافتی ورثہ (عمارتیں، یادگاریں، مناظر، کتابیں، فن پارے، نمونے، روایات، زبان، خطاطی، ثقافتی لحاظ سے اہم مناظر، اور حیاتیاتی تنوع) کی نمائش کرنا تھا۔
پوری خیبر پختونخوا سے طلبا و طالبات ، اساتذہ کرام نے آرٹ مقابلوں میں شریک ہوئے ۔