پشاور : خیبرپختونخوا سینٹر آف ایکسی لینس فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم نے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
نگراں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور سیکرٹری برائے اعلیٰ تعلیم محمد داؤد خان نے مکالمے میں شرکت۔
مکالمے کا بنیادی مقصد خیبرپختونخوا میں پُرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر تحقیقی سرگرمیوں، حکمت عملی، اور ایکشن پلان مرتب کرنے کا لائحہ عمل بنانا ہے
: ُدو روزہ مکالمے میں پرتشدد انتہا پسندی کی وجوہات اور انتہا پسندی کے رجحانات کے اسباب پرسیر حاصل گُفتگو ہوئی۔
سنٹر ماہرین کی آراء کو یکجا کر کے ایک رپورٹ بھی مرتب کرے گی کہ کس طرح خیبرپختونخواہ میں انسداد انتہا پسندی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ترویج ممکن ہوسکتی ہے