rain-image-1

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 28 فروری سے بارش کا امکان

پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 28 فروری کی شام سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش و برفباری کا سلسلہ دو مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان پے.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ ارسال. پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر عوام کی مدد و رہنمائی کے لیے چوبیس گھنٹے فعال ہے. عوام
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں ۔

malam

سوات: سکینگ اینڈ سنو بورڈنگ فیسٹیول کا انعقاد

سوات: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، سیمسنز مالم جبہ اور ریڈ بل کے تعاون سے ہوم رن سکینگ اینڈ سنو بورڈنگ فیسٹیول کا انعقاد.

سنو بورڈنگ اینڈ سکینگ مقابلوں میں 70 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی،تقریب میں کمشنر ملاکنڈ شاہد اللہ، بریگیڈ کمانڈر 6 بریگیڈ ساجد اکبر مہمانان خصوصی تھے، فیسٹیول میں چترال، گلگت بلتستان، ہنزہ، اسلام آباد، پنڈی، لاہور، سوات، دیر اور مالم جبہ سمیت مختلف علاقوں سے اتھلیٹ شریک ہوئے.

فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کابھی اہتمام کیا گیا تھا، فیسٹول میں مرد اور خواتین نے مقابلوں میں حصہ لیا اور خوب مقابلے کئے.

خواتین سنو بورڈنگ مقابلوں میں دیر کی ثمر خان اور مردوں میں عمیس حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی،مردوں کے سکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری اور الیاس نے تیسری پوزیشن حاصل کی،خواتین سکینگ مقابلوں میں بشرہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی،خواتین سنو بورڈنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ اور تیسری اقراء نے حاصل کی،اس موقع پر شاہد اللہ کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، عنقریب مزید بین الاقوامی کھلاڑی یہاں ایکشن میں دکھائی دینگے،سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف فیسٹیولز ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی منعقد کررہے ہیں،سیاح بلا خوف سوات آئے اور حسین مقامات کی سیر سے لطف اندوز ہوں، تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔