Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح

چارسدہ: نگران وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کا وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ کا دورہ ۔
وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔آکسیجن پلانٹ سے ضلع کے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث ملک میں ہرسال 58ہزار بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
صوبے کے تمام اضلاع میں عوام کے فلاح کے لئے بلاتفرق کام کرنا چاہتے ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد متعدد بار صوبے کے بقاجات کے لئے مرکزی حکومت سے بات کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو قبائلی اضلاع کے لئے الگ فنڈ زکی فراہمی کے لئے اعتماد میں لیا گیا ہے۔صوبے کے مالیات کے حصول اور حقوق کے لیے فنانشل ایڈوائزر ٹیم تشکیل دیا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket