a64df688-c612-44fd-bdba-dea1f7cb47bd

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی بخار سے بچاو کےلیےآگاہی مہم جاری

محکمہ ریلیف کے زیر انتظام صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈینگی بخار سے بچاو کےلیےآگاہی مہم جاری۔

سیکریٹری ریلیف کے مطابق 439 سکولوں، 194 کالجوں اور 9 مدارس میں ڈینگی آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 102,459 پمفلٹس، 32,600 بینرز اور 6,775 بروشر تقسیم کیے گئے ہیں۔ مہم میں ریڈیو پیغامات، ہورڈنگز، سٹریمرز اورسوشل میڈیا کیمپین بھی شامل ہیں ۔

تمام متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو محکمہ ریلیف کی طرف سے جامع رہنما پلان فراہم کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف متعلقہ اضلاع میں کیمپین کی قیادت کر رہے ہیں۔ 

ڈینگی بخار سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

2f9d683e-07ac-4d55-b8d9-2a56961ef873

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے ڈینگی کیس مینجمنٹ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

پشاور: عالمی ادارہ صحت کی تکنیکی معاونت سے ڈینگی ہائی رسک اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کیلئے ڈینگی کیس مینجمنٹ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈینگی کیس مینجمنٹ کے حوالے سے ڈاکٹرز کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

ورکشاپ میں ڈینگی کے 23 ہائی رسک اضلاع سے تعلق رکھنے والے 28 ڈاکٹرز کو ڈینگی کیس مینجمنٹ پر تربیت دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈاکٹرز کو ڈینگی کیسز کی تشخیص، ریفرل اور مینجمنٹ پر تربیت دی گئی

ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کی شرکت۔ سیکرٹری ہیلتھ نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کے اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم اس موقع پر کہا کہ ڈینگی کیس مینجمنٹ اس سٹیج پر کافی ضروری ہے کیونکہ ابھی ہم روک تھام ڈینگی کے سٹیج پر ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے علاج معالجے میں ڈاکٹروں کی بہتر تربیت اس سے ہونے والی اموات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ڈینگی قابل علاج اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے۔