Digital-Mapping-of-KP-1024x874

خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین شامل تھے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کےضم شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے مسائل کےحل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں۔

وزیراعظم نے ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان پر مشاورت کرکے انہیں بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

حاجی شیر محمد کی نمازہ جنازہ شمالی وزیرستان میں ادا کردی گئ

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا ایپی فقیر کے جانشین حاجی شیر محمد کی نمازہ جنازہ ان کے اپنی ابائی گاٶں شیراتلہ شمالی وزیرستان میں ادا کردی گئ۔
جنازے میں قبائلی مشران ، اتمانزئی وزیر ، داوڑ اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اتمنزائی مشران نے سحت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی شیر محمد اور جتنے بھی ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہیں ان کے ملزمان کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ کی جانب سے تربیتی مشقوں کا انعقاد

ضلع مہمند۔ہلال احمر پاکستان مہمند برانچ کی جانب سے تربیتی مشقوں کا انعقاد
ہلال احمر پاکستان قبائلی ضلع مہمند کی جانب سے مون سون کے سیلابی ریلوں اور موسم کی شدت میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں متاثرین کو بہتر امداد فراہم کرنے کے لئے پنڈیالئی ڈیم میں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں میں ADC(R&HR) محمد قمر، اسسٹنٹ کمشنر لور مہمند، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر مہمند امجد علی، سول ڈیفنس آفیسر، سٹیشن انچارج ریسکیو1122 اور PDMA کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

  • اے ڈی ڈسی محمد قمر اور ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ہلال احمر مہمند نے کہا کہ تربیتی مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں امدادی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ قلیل وقت میں بہتر امدادی کارروائی کی جا سکے۔ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے منعقدہ مشترکہ مشقوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو1122، اور ہلال احمر کے رضاکاروں نے بہترین مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ ADC محمد قمر نے تمام اداروں بلخصوص ہلال احمر مہمند برانچ کا بہترین تربیتی مشقوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کی سربراہی میں تمام اداروں کے شرکاء نے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک  کابھی  اہتمام کیا۔