Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

لکی مروت میں امن کبڈی میلے کا انعقاد

لکی مروت :ضلعی انتظامیہ و پاک آرمی کے تعاون سے سرائے نورنگ میں امن وامان کو فروغ دینے کےلئے امن کبڈی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل نورنگ کے میئر عزیز اللہ خان مروت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں پاک ارمی کے سٹیشن کمانڈر کرنل فضائل، کرنل سکندر اور میجر انور ،تحصیل میئر شفقت اللہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گوہر ولی وزیر ایس ڈی پی او سرائے نورنگ شاہد عدنان سمیت دیگر نے شرکت کی کبڈی میچ بچکن احمد زئی اور نورنگ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ تین پوائنٹس سے بچکن احمد زئی کی ٹیم نے جیت لیا.

امن میلے کے نام پر منعقدہ کبڈی میچ دیکھنے کے لئے گروانڈ میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جو کہ امن میلے سے خوب لطف اندوز ہوئے مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا جیتنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی انہوں نے دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور اُن میں انعامات بھی تقسیم کئے.

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل فضائل سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ کبڈی میچ کے انعقاد کا مقصد علاقے میں امن کے قیام کو یقینی بنانا اور کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی توجہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب مبذول کرانا ہے انہوں نے کھیلوں کے مقابلوں کو نہایت اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور پر تندرست اور توانا رہتے ہیں بلکہ وہ برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے بھی دور رہتے ہیں اسلئے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پڑھائی لکھائی کےساتھ ساتھ کھیل کھود میں بھی ضرور حصہ لیں تاکہ ان میں چھپی ہوئی صلاحیتیوں کو اُجاگر کیا جا سکے تحصیل مئیر عزیز اللہ خان مروت نے کہا کہ وہ وقتاً فوقتاً نوجوانوں کے لئے اسی نوعیت کے میلوں کا انقعاد کریں گے ساتھ ہی مقامی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket