APP15-300123 
LAHORE: January 30–The torrential rain in the provincial capital. APP/AMI/MAF/ZID /SSH

خیبر پختونخواہ میں بارشوں، آندھی سے نقصانات کی تفصیل جاری

پشاور:صوبے کےمختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، آندھی درخت گرنے سے تین افرادجاںبحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے  سے جاری رپورٹ کے مطابق دو افراد شانگلہ جبکہ ایک خاتون کرک میں جاںبحق ہوئی۔ 8 افراد زخمی ہوئے 7 گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر کومکمل نقصان پہنچا۔

زخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صوبےمیں مون سون کی مزید بارشوں کےپیش نظرریسکیو 1122،پی ڈی ایم اےاورسول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریسکیو1122،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی کاروائیاں میں مصروف  ہے ۔سیکرٹری محکمہ ریلیف کے  مطابق ضلعی انتظامیہ کو نقصانات کا تخمینہ لگانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرستان کے نعمان محسود نے انڈیا کے ہیمانشو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ڈی آئی خان: وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نعمان محسود نے انڈیا کے ہیمانشو کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

انڈیا کے ہیمانشو نے 30 سیکنڈز میں 28 کیپ اپس کئے تھے جبکہ پاکستان کے نعمان نے 30 سیکنڈز میں 32 کیپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔ نعمان محسود کا مجموعی طور پر یہ چھوتا گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

 نعمان محسود کا کہنا ہے کہ اگرحکومتی سرپرستی ملی تو مزید ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔ 

نعمان 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔ عرفان محسود کے اب تک 15 شاگرد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔

وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (میٹریل) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ترقی پانے والے افسران کو اعلیٰ ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

حکومت کا 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سویڈن واقعے پر 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیا کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی، جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔علاوہ ازیں سویڈن واقعے پر وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ قراردادمنظور کی جائے۔وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جمعہ کے دن یوم تقدس قرآن میں بھرپور شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی عزت وحرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کے لئے ہم سب ایک ہیں، گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلاکر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام اور قیادت اسلاموفوبیا کا شکار اور مذہبی تعصبات کی حامل متشدد قوتوں کا راستہ روکیں، مذہب، مقدس ہستیوں ، عقائد اور نظریات کو نشانہ بنانے والے متشدد ذہن دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کے لئے کام کریں۔