8

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا حمزہ خان کیلئے ایوارڈ کا اعلان

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کا حمزہ خان کیلئے ایوارڈ کا اعلان

پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن نے پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑی حمزہ خان اورپاکستان سکواش فیڈریشن کو مبارکباد دی ہے۔ف

یڈریشن کے صدر اقبال ہارپر سیکرٹری محمد بابر اور خزانچی عبدالقیوم سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے اپنے پیغام میں اس کامیابی کوپاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی قائدانہ صلاحیتوں کھلاڑیوں اور کوچز کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔پی ایس جے ایف نے اس تاریخی کامیابی پر حمزہ خان کو جلد ایوارڈ دینے کا اعلان کیااور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے علاوہ نیشنل و ملٹی نیشنل اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان سکواش کو دوبارہ بام عروج پر پہنچانے کیلئے حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جلد از جلد انعامات کا اعلان کریں۔

c

خیبرپختونخوامیں بارشوں کے نتیجے میں 9 افراد جابحق، 8زخمی

گزشتہ دو دن کےدوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سےحادثات کےنتجے9 افراد جابحق جبکہ 8  ذخمی ہوئے ۔

پی ڈی ایم اےرپورٹ کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے78گھروں کوجزوی جبکہ9 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

سیکرٹری ریلیف نے تمام ڈیپٹی کمشنر کوصوبے میں بارشوں سے زخمیوں اورجاں بحق ہونے والوں افراد کے ورثاء کوفوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کےلیے 60 ملین روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور چترال اپر کے لیے دوکروڑ اور چترال لوئر کے لیے دوکروڑ جاری۔ بنوں اور شانگلہ کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جاری۔

۔ ترجمان محکمہ ریلیف  کا کہنا ہے کہ ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، سول ڈیفنس،ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

چترال اپر کےمتاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیاگیا۔ترجمان محکمہ ریلیف کا مذید کہنا ہے کہ لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

محکمہ ریلیف نے ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئر چترال کی درخواست پر تیز بارشوں سے متاثرہ اپر اور لوئر چترال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست 2023 تک ہو گا ۔

 

sq

اس مٹی کے سپوت

اس مٹی کے سپوت
عقیل یوسفزئی

پشاور کے نواحی گاؤں نویکلے (نواں کلی) سے تعلق رکھنے والے کم عمر کھلاڑی حمزہ خان نے 37 سال بعدعالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت کر جہاں اس شہر اور پورے ملک کو طویل انتظار کے بعد سکواش کی ٹرافی واپس دلوائی وہاں یہ بھی ثابت کیا کہ ہمارے نوجوان کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں ہے اور اگران کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
حمزہ خان پاک آرمی کی سکواش ٹیم کا حصہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس تاریخی اور غیر متوقع کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آرمی کی جانب سے دی گئی سہولیات، ٹریننگ اور بھرپور سرپرستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی محنت جاری رکھیں گے. انہوں نے فاینل میں مصر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ذکریا کو شکست دی.
سکواش کے سابق ورلڈ چیمپینز جناب جہانگیر خان اور جان شیر خان نے اس فتح کو حمزہ خان کی بے پناہ محنت اور ٹیلنٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں پشاور اور پاکستان کو مذید کامیابیاں دلوانے میں کامیاب ہوگا.
سکواش کے کھلاڑیوں اور عوامی حلقوں نے اس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے کہ نویکلے اور پشاور کو سکواش کی کامیابیوں کے حوالے سے سے جو عالمی شہرت حاصل رہی ہے وہ اعزاز بہت جلد اگلے مرحلے میں حمزہ خان کی مزید کامیابیوں کی شکل انہیں پھر سے مل جائے گا.
یہ بہت خوشگوار اتفاق ہے کہ اسی روز پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پشاور ہی سے تعلق رکھنے والے محمد حارث کی قیادت میں بھارت سے ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا یوں ایک ہی روز پاکستان کو سپورٹس کے میدان میں دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں.
دونوں چیمپینز کی ان کامیابیوں پر پورے ملک میں خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم شورش زدہ پشاور کے شہریوں خصوصاً نوجوانوں کی خوشی دیدنی رہی. ایک اور خوشگوار حیرت کی بات یہ رہی کہ دونوں چیمپئنز معاشرے کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں. یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو نہ صرف یہ کہ قدرت نے بے پناہ ٹیلنٹ اور خوداعتمادی سے نوازا ہے بلکہ وہ اس گہماگہمی اور مایوسی کے دور میں منفی سرگرمیوں کی بجائے سپورٹس سمیت دوسرے شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں.