Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

ساتویں محرم الحرام ؛ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پشاور کی سکیورٹی مزید سخت

پشاور: ساتویں محرم الحرام پر ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے شہر کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

اندرون شہر کے تمام داخلی راستوں پر خار دار تاریں، رکاوٹیں اور قنات لگا کر بند کر دیا گیا ہے اورماتمی جلوسوں کی تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے بار بار سویپنگ کی جارہی ہے۔

عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گزار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید خان  کے مطابق شہرکی سکیورٹی بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket