Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 12, 2025

خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔

نگران صوبائی کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا

نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, بیرسٹرفیروزجمال شاہ، احمد رسول بنگش،آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket