پختونخوا کی ٹیم نے پہلا سی ایم بلوچستان وومن ولی بال چیمپئن شپ سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے پہلا سی ایم بلوچستان بین الصوبائی قومی وومن ولی بال چیمپئن شپ میں سمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔خیبر پختونخوا وومن والی بال ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے صوبائی سیکرٹری والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ کا ٹائٹل خیبرپختونخوا حاصل کرلے گی ان کا کہنا تھا کے کھلاڑیوں کی سلیکشن اور پریکٹس پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور امید ہے کہ فتوحات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچز کے نتائج کے مطابق دوسرے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد کی ٹیم نے آذاد جموں کشمیر کو صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا اسی طرح تیسرا کوارٹر فائنل سندھ اور بلوچستان وائٹ کے مابین کھیلا گیا جس میں سندھ کے ٹیم نے 0-3 برتری حاصل کرلی اسی طرح آخری کوارٹر فائنل میں بلوچستان گرین نے پنجاب کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket