Measles outbreak in Khyber Pakhtunkhwa province

صوبہ خیبر پختونخوا میں خناق مرض پھیل گیا، 16 جانبحق، 328 افراد متاثر

خیبر پختونخوا میں خناق مرض کی وبا سے 16 افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ اب تک 328 افراد بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خناق بیماری سے متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق خناق کے متاثرہ کیسز صوبہ کے 28 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ خناق کے مرض سے پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ جہاں پر صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ای پی آئی پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی الیکٹرانک ایمونائزیشن رجسٹری پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔

challenges-and-actions-needed-by-the-pakistani-state-and-society

کراس بارڈر ٹیررازم اور پاکستان، امریکہ کا موقف

عقیل یوسفزئی
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور غالباً اسی کا نتیجہ ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور ان کے اتحادیوں نے یہ سمجھ کر حملوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے کہ پاکستانی ریاست اور سوسائٹی نہ صرف یہ کہ ایک پیج پر ہے بلکہ علماء اور عوام بھی یہ بات سمجھ گئے ہیں کہ شدت پسندی کا خاتمہ لازمی ہوگیا ہے. خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقے اور جنوبی اضلاع کے علاوہ بلوچستان بھی حملوں کی ذد میں ہے اور گزشتہ دو تین دنوں کے دوران جہاں تیراہ میں جھڑپ ہوئی وہاں 3 جنوبی اضلاع میں پولیس پر چار حملے ہوئے جن کو پسپا کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا. تیراہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل کی جنازے کو آرمی چیف اور نگران وزیراعظم نے خود کندھا دیا جس کا مقصد جہاں اپنے شہداء جو عملاً خراج عقیدت پیش کرنا تھا تو وہاں یہ پیغام دینا بھی مقصود تھا کہ مسلسل حملوں کے باوجود حملہ آور قوتوں سے کوئی رعایت زیر غور نہیں ہے.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کے روز اپنی ایک تفصیلی پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے افغانستان میں موجودہ عبوری حکومت نے کنٹرول سنبھال لیا ہے پاکستان پر ہونے والے حملوں کی شرح یا تعداد میں 60 فی صد اضافہ ہوا ہے. ان کے مطابق افغانستان کی حکومت کو دہشت گردوں کی لسٹ بھی بھیجی گئی ہے مگر افغان حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی حالانکہ پاکستان پر ہونے والے متعدد حملوں میں نہ صرف ٹی ٹی پی براہ راست ملوث رہی بلکہ متعدد بار افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے اور اسی سے نمٹنے کیلئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں سمیت تمام تارکین وطن کو باہر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا. ان کے مطابق پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھے گا اور ہماری خواہش ہے کہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم رکھیں جائیں. تاہم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی سے گریز نے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں.
دوسری جانب امریکا نے منگل کے روز ایک رسمی بیان میں پاکستان پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی سیکیورٹی کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں.
اسی طرح گزشتہ روز داعش نے افغانستان میں رواں سال کے دوران پانچواں حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے. یہ اس جانب اشارہ ہے کہ اگر پاکستان کے لیے ٹی ٹی پی ایک بار پھر خطرہ بنی ہوئی ہے تو داعش افغانستان میں پھر سے سرگرم عمل ہوگئی ہے اور اس صورتحال نے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو نئے سیکورٹی چیلنجز سے دوچار کردیا ہے.

Tauseef Ahmed appointed interim chief selector

پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا

پی سی بی نے توصیف احمد کو چیف سلیکٹر تعینات کردیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ وجاہت اللہ واسطی جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ توصیف احمد کی پہلی اسائمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔ یاد رہے کہ انضمام الحق کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد سے چیف سلیکٹر کا عہدہ خالی تھا۔

PM laptop Scheme at Gomal university 2023

پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم سے گومل یونیورسٹی کے 2 ہزار سے زائد طلباء مستفید

وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت گومل یونیورسٹی کے طلبہ کیلئے دو ہزار لیپ ٹاپ فراہم کردئیے گئے ہیں جنکی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظہیر السلام خٹک مہمان جبکہ پروگرام کی صدارت وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کی ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادمحسن علی رازق ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادگوہر علی خان سمیت رجسٹرارگومل یونیورسٹی، تمام شعبہ جات کے ڈینز،ڈائریکٹر ‘انتظامی افسران اور طلبا بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ظہیر السلام خٹک نے کہا کہ وزیراعظم PM laptop Scheme at Gomal university 2023پاکستان کی جانب سے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ کی سہولت ملنا کسی نعمت سے کم نہیں اس لئے لیپ ٹاپ لینے والے طلبا کو چاہئے کہ وہ اس نعمت کی قدر کریں اور اپنی علم و تحقیق میں اس کا مثبت استعمال کرکے ملک وقوم کہ ترقی میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ بعض اوقات آپ کی زندگی میں ایک ایسا وقت آتا ہے جو آپ کی تمام زندگی سنوار دیتا ہے اور مجھے یاد ہے کہ مجھے بھی سکالر شپ ملا اور میں نے اس کا حق ادا کیا جو آج میں اس ہم پوزیشن پر ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہوں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں حکومت پاکستان، وفاقی وزیر تعلیم ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج ہمارے طلبا کو مفت لیپ ٹاپ مل رہے ہیں جس پر میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے تمام طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں جہاں ہر طرف جدت آگئی ہے وہیں حصول علم میں طلبا کو اپنی علم وتحقیق کو مزید بہترکرکے اپنی عملی زندگی میں کامیابی کیلئے رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے وہیں یہ لیپ ٹاپ ان طلبا کیلئے نہایت ہی مفید ثابت ہوں گے۔ گومل یونیورسٹی فنانشل ایڈ اینڈ سکالر شپ سیکشن کے انچارج ڈاکٹر حامد خان نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے بتایا کہ گومل یونیورسٹی کے سکالر شپ سیکشن نے تمام شعبہ جات کے میرٹ پر آنیوالے طلبا ء کی لسٹ کو انتہائی کم وقت میں اکٹھا کرکے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو بھیجا گیا جس کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے منتخب کئے گئے 2080طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہاہے اور اس حوالے سے ہر شعبہ کا اپنا دن مخصوص کیا گیا ہے تاکہ ان طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا عمل وقت پر مکمل کیا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اپنے مقررہ دن اور وقت پر جاری رہے گی اور کسی بھی قسم مشکل یا مسئلہ میں طلبا اپنے شعبہ کے فوکل پرسن یا گومل یونیورسٹی کے فنانشل ایڈ اینڈ سکالر شپ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن ظہیر الاسلام خٹک اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

afghanistan vs australia icc cricket men worldcup 2023

اسٹریلیاں نے افغانستان کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔میکسویل کے 200رنز

ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے ناقابل یقین بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان سے فتح چھین لی۔ میکسویل کی 201 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔afghanistan vs australia icc cricket men worldcup 2023

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران 129 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشد خان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ زخمی میکسویل جیت گیا، افغانستان ہار گیا، افغانستان کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ گلین میکسویل نے201 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی،

The 10-day sports festival concluded in Dir  

دیرمیں 7 روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہو گیا  

ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے لال قلعہ میں سات روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، فٹ بال، رسہ کشی، کراٹے اور میراتھن کے مقابلے منعقد ہوئے۔ جس میں 46 ٹیموں سمیت 600 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے اعلی حکام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مختلف سپورٹس ایونٹس میں پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور شیلڈز دیں۔ دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب ڈویژن لال قلعہ میں 7 روزہ سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے علاقے کے مثبت پہلو کے ساتھ ساتھ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا۔ سپورٹس فیسٹول کو بڑی تعداد میں علاقہ کے نوجوانوں نے دیکھا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد پورا سال جاری رکھا جائے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے۔

The 10-day sports festival concluded in Dir