کاکا زئی سپریم کونسل ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ

کاکا زئی سپریم کونسل ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ

فرینڈز ویٹرن اور الیون سٹار نے پہلے خیبرپختونخوا کاکا زئی سپریم کونسل ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا. گزشتہ روز جیمخانہ کرکٹ سٹیڈیم پر الیون سٹار کا مقابلہ چارسدہ سے ھوا, الیون سٹار نے پہلے کھیلتے ھوئے 180 رنز بنائے جس میں ناصر جمال 71 اور نصراللہ 58 رنز کیساتھ سرفہرست رھے. جواب میں چارسدہ سینئر 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی چارسدہ کی طرف سے زوالفقار 75 اور سیف الرحمان 26 رنز بناسکے دوسرا سیمی فائنل فرینڈز ویٹرن اور مردان سینئیر کے درمیان کھیلا گیا، فرینڈز نے پہلے کھیلتے ھوئے 18 آورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سکور کئے فرینڈز کی طرف سے ابراہیم 44 محمد خان 29 مراد 26 رنز بنا سکے جواب میں مردان سینیر نے 10 وکٹوں پر 145 رنز بنائے، مردان کی طرف سے حنیف 45 اور حنیف اللہ 30 رنز کے ساتھ نمایا رھے، فرینڈز کی طرف سے احمد شاہ اور تحسین نے 3/3 زاہد نے 2 وکٹیں حاصل کی، فرینڈز کلب کے پیٹرن ان چیف حاجی مقصود نے ٹیم کو بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور اُمید ظاہر کی کے فائینل میں بھی فرینڈز کامیابی اپنے نام کرے گی،

DIG Amanullah Memorial Khyber Pakhtunkhwa Open Tennis Championship

ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں جاری

 ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں متعدد میچز کا فیصلہ ہوگیا.  قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے گئے,  مین سنگل مقابلوں میں شان محمود نے سید نمبر4 اسد اللہ کو چھ چار, چھ تین سے اپ سیٹ شکست دیدی، شاہد آفریدی نے عزیر خان کو چھ چار، سات پانچ سے ہرایا، الہام وزیر نے عاقب کو چھ ایک، چھ دو سے ہرایا، عاقب عمر نے طلحہٰ کو چھ دو سے شکست دی، سیڈ نمبر ٹو ثاقب عمر نے اظہر کو چھ ایک، چھ ایک سے، سیڈ نمبر تین انعام گل نے شاہین محمود کو چھ چار، چھ چار سے شکست دیدی، حمزہ رومان نے حماد خان کو چھ چار،چھ چار سے شکست دی ،بوائز انڈر 18 میں سیڈ نمبر2 عزیر خان نے حضر ت علی کو چھ دو,چھ تین سے شکست دی، شاہسوار نے امجد خان کو چھ ایک,چھ چار سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمر آیازخلیل مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ، کوچز رومان گل، نعمان خان، ذاکر اللہ، شہریار، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

Hazara Region Athletics Championships to begin in Abbottabad from November 27

ہزارہ ریجن ایتھلیٹکس چمپئن شپ27 نومبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی

کمشنرپزارہ انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن ایتھلیٹکس چمپئن شپ27 نومبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام ہونگے. ڈسٹرکٹ سپورڑس آفس اور ریجنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ہزارہ ریجن ایتھلیٹکس چمپئن شپ 27 نومبر کو ایبٹ آباد میں منعاد ہوگی جس میں جیولن تھرو ڈسکس تھرو لانگ جمپ ٹرپل جمپ شاٹ پٹ 100/200/400 1500//600/800 میٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوں گے اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میںکمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان اور میجر ریٹاٹرڈ ذوالفقار احمد مہمانان خصوصی ہونگے جوکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کریں گے

Online case herring facility inaugurated for prisoners in Central Jail Peshawar

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے ان لائن کیس ہیرنگ کی سہولت کا افتتاح

نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات و سماجی بہبود جسٹس (ر) ارشاد قیصر نے سینٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لئے آن لائن کیس ہیرنگ سہولت کا افتتاح کر دیا. جیل میں ان لائن ہیرنگ کی سہولت سے سیکیورٹی کے خدشات اور پٹرول کے اخراجات پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ سنگین نوعیت کے کیسز میں گرفتار ملزمان اب عدالتوں میں ان لائن پیشی کے ذریعے پیش کیے جا سکیں گے۔ ضمانت اور رہائی کے فیصلے جیل انتظامیہ کو ان لائن موصول ہوں گے۔ جیلوں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے، 4 جیلوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس میں پشاور جیل بھی شامل ہے۔ جیلوں میں اصلاحات کے ساتھ قیدیوں کی تربیت، علاج اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ جیل میں قیدیوں مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں، جیل سے باہر نکل کے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور غلط کاموں سے دور رہیں گے۔ قیدیوں کی بہتری کے لیے جیلوں کو جدید ٹیکنالوجی پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے, نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر

17 billion 40 crore rupees released to the Election Commission for the general elections

انتخابات کیلئے تیار ، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی

انتخابات کیلئے تیار ، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی. چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر تمام عذر داریوں پر الیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی ہے، ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا کا یونیورسٹی آف ملا کنڈ کے 7ویں کانووکیشن سے خطاب

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا یونیورسٹی آف ملا کنڈ کے 7ویں کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب, میرے لئے قابل فخر ہے کہ مجھے آج دوسری مرتبہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے طلبہ،والدین،فیکلٹی اراکین کی اجتماعی خوشی میں شامل ہونیکا موقع ملا ہے، میں دوسری مرتبہ کانووکیشن کے انعقاد اور تعلیمی کامیابیوں پر وائس چانسلر، یونیورسٹی انتظامیہ، والدین، فیکلٹی اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، طلبہ وطالبات کو زندگی کے کسی بھی شعبہ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مقابلے کے میدان میں اترنا پڑتا ہے، تعلیمی شعبے میں مشکلات زندگی کا حصہ ہیں لیکن مشکلات سے گھبرانا نہیں بلکہ مقابلہ کرنا ہے، ریسرچ موجودہ صدی کی ضرورت ہے، یونیورسٹیوں کو ریسرچ میں اپنا مقام پیدا کرنا ہو گا، بدقسمتی سے ہماری یونیورسٹیاں شعبہ تحقیق میں خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی ہیں، تعلیم و تحقیق سے ہی دنیا میں آگے بڑھا جا سکتا ہے، تعلیم یافتہ نوجوان اپنی تعلیم کو محض ملازمت کا حصول نہ بنائیں، تعلیم کو ایسے استعمال کرنا ہے کہ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کیلئے ملازمتیں پیدا کریں، روزگار کے ذرائع تلاش کر کے دوسروں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، گورنر غلام علی نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا بھی لگایا۔ گورنر غلام علی نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے سپر کمپیوٹر لیب کا بھی دورہ کیا, گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی

Khyber Pakhtunkhwa Health Care Commission organizes one-day seminar at Lady Reading Hospital Peshawar

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل پشاور میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کی طرف سے لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل پشاور میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طبی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور افراد کے استعداد کو بڑھانا اور طبی سہولیات کے لیے کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم معیارات سے متعارف کرانا تھا۔ ڈاکٹر ندیم اختر چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن سیمینار کے مہمانی خصوصی تھے۔ جبکہ ڈاکٹر محمد ابرار ہاسپٹل ڈائریکٹر اور ڈاکٹر حامد شہزاد میڈیکل ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور خصوصی طور پر شریک ہوئے۔Khyber Pakhtunkhwa Health Care Commission organizes one-day seminar at Lady Reading Hospital Peshawar
محسن علی ترک ڈائریکٹر لیگل افیئرز خیبر پختون خواہ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عبدالجلیل ایسوسییٹ پروفیسر خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر حسیب اعوان نے سیمینار سے خطاب کیا۔ڈاکٹر عظمی سید ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ہیلتھ کیئر کمیشن نے شعبہ صحت کی ریگولیشن کی مختلف اجزاء پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں شعبہ صحت اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ندیم اختر نے ہیلتھ کیئر کی کوالٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے ساتھ ساتھ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے جملہ افراد کا اس میں اہم کردار ہے ۔اور کمیشن اپنی ذمہ داریاں تب ھی خوش اسلوبی سے نبھا سکتا ہے جب جملہ سٹیک ہولڈرز اس کے ساتھ تعاون کریں۔
ڈاکٹر محمد ابرار اور ڈاکٹر حامد شہزاد نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا انعقاد سے شرکاء کے استعداد کار بڑھانے میں کافی مدد ملے گی اور مستقل میں ہمچوں قسم کے سیمینارات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔