Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ

پشاورکرکٹ کے فروغ کے لئے شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 10 سالہ معاہدہ طے پا گیا جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد اور ہیڈ آف وویمن کرکٹ پی سی بی تانیہ احمد نے دستخط کئے۔ بے نظیر یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ماریہ ثمین اور پی سی بی کی اسسٹنٹ منیجر آپریشن خیبر پختوا حسینہ خوشبو نے بطور گواہ دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی میں مقامی افراد اور طلبہ کے لئے گراؤنڈ اور اکیڈمی قائم کئے جائیں گے۔ پی سی بی گراؤنڈ کی اپ لیفٹنگ، دیکھ بال، نیٹس اور پیچز بنانے، آلات ومشینری کی فراہمی کا ذمہ دار ہوگا۔ یونیورسٹی طالبات اور کھلاڑی ضرورت کی بنیاد پر نیٹ کی سہولیات استعمال کریں گی، گراؤنڈ کو خوبصورت بناکر کرکٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔ یونیورسٹی گراؤنڈ، عملے کے دفاتر، پویلین، چینجنگ روم، سٹور، کھلاڑیوں اور آفیشل کے ہاسٹل کے لئے جگہ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی، تعمیر پی سی بی کی ذمہ داری ہوگی، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے طلبہ کو مخصوص روٹ پر لانے جانے کے لئے یونیورسٹی ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket