The Quaid-e-Azam Day tug-of-war competition has concluded

یوم قائداعظم رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

یوم قائداعظم کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد میں رسہ کشی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں د س مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس اکنامکس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل حیات آباد ڈگری کالج منور خان خٹک نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی پی ای کامران خان، بیس ایس فزکس لیکچرارعمرفاروق، سینئر لائبریرین شاہد خلیل، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تحسین اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ ان مقابلوں میں چیف ریفری کے فرائض صوبائی صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان نے انجام دیئے ٹیکنیکل آفیشلز میں عزیر محمد، عتیق الرحمان، اکرام اللہ، اور محمد علی نے انجام دیئے مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس پولیٹیکل سائنس کو تین صفر سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بیس ایس اکنا مکس نے بی ایس کمپیوٹر کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس اکنامکس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

badminton

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن مقابلے آج سے شروع ہونگے

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن زون بی کے مقابلے آج سے پشاور یونیورسٹی بیڈمنٹن ہال میں شروع ہونگے جس میں مختلف یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی زون بی کے مقابلے آج سے ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے بیڈمنٹن ہال میں شروع ہونگے جس کا باضابطہ افتتاح سابق باسکٹ بال کھلاڑی ڈاکٹر عتیق سنجرانی کرینگے۔ ان مقابلوں میں دس مختلف یونیورسٹی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Abbottabad Handball trials concluded

وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،ایبٹ آباد می میں ہینڈ بال ٹرائلز اختتام پذیر

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے سلسلے میں میل ہینڈ بال کے ٹرائلزکنج فٹبال سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگئے جس میں کیمپ کیلئے 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا، ٹرائلز پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی میں انٹرنیشنل کوچ عاصم رشید‘انٹرنیشنل پلیئر نوید الرحمان اور ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ کے زیرنگرانی منعقدہوئے جس میں ہزرہ زون کے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ،اختتامی تقریب کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان مہمان خصوصی تھے، ٹرائلز ڈائریکٹریٹ Prime Minister's Youth Talent Hunt Program, Abbottabad Handball trials concludedآف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہوئے‘ پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس و آرگنائزر و کوآرڈی نیٹر اور صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم ٹرائلزکی نگرانی کررہے ہیں جو کہ خیبرپختونخوا کے پانچ زون، پشاور،مردان، سوات، ہزارہ اور بنوں میں شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے شیڈول کے مطابق بنوں میں اٹھائیس سے انتیس دسمبر تک ہوں گے۔ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں اویس خان، شہریارخان، ظہور خان، کامران خان، اختشام الحق، محمد عباس، محمد عاقب، عمار خان، عبدالحسیب، انعام خان، صدام حکیم، کاشف اللہ، محمد سلمان اور غفران الٰہی شامل ہیں۔

Recently, Pakistan has grappled with myriad of challenges arising from the presence of illegal immigrants within its borders. The issues range from security concerns to economic burdens and conflicts, prompting the Pakistani state to reassess its policies. In response to these challenges, Pakistan has opted to deport illegal immigrants, accentuating the significance of all individuals residing with in the country adhering to laws of the land. Pakistan's approach towards illegal immigrants is being manifested by several circles as inappropriate and against the established human rights standards. European and other Western countries have also been contending with the influx of emigrants and refugees for years. However, these countries prioritize due process, ensuring that individuals have the opportunity to present their cases for asylum or other legal remedies. The practice of not allowing illegal immigrants to stay in a country is a global norm that Pakistan has chosen to adhere to. This approach aligns with international standards and exemplifies the commitment to maintaining the rule of law within its borders. The public response to the deportation of illegal immigrants indicates that the people of Pakistan, along with the government, stand united on this issue. Contrary to the expectations, the deportation of illegal immigrants has not sparked widespread resentment among the Pakistani population, especially Pashtuns. The public and government are on the same page, recognizing the necessity of implementing stringent measures to address the challenges posed by illegal immigration. The collective support for the deportation emphasizes the unity between the state and its citizens for a significant period of time, Pakistan upheld leniency in imposing strict laws and regulations against immigrants. This leniency led to various problems, including security threats, economic strains, and conflicts arising from the lack of adherence to laws and order. Recognizing the need for change, the Pakistani state has initiated a policy to deport all illegal immigrants, encompassing individuals from diverse backgrounds, such as Chinese, Iranian, and the largest population from Afghanistan. While the policy has been misconstrued as a targeted expulsion of undocumented Afghans, it is essential to dispel this notion. No country, including Pakistan, permits illegal immigrants to reside within its borders unchecked. The Pakistani state's decision to enforce its laws is not discriminatory; instead, it is a commitment to impose legal protocols uniformly to all immigrants, regardless of their nationality. safeguarding national interests. Pakistan's decision to deport about two million undocumented immigrants, with a substantial number having fled after the Taliban's takeover in August 2021, has drawn criticism from various quarters. The United Nations High Commissioner for Human Rights, represented by spokesperson Ravina Shamdasani, expressed deep concern about the potential human rights violations awaiting these individuals upon their return to Afghanistan. The risks include arbitrary arrest and detention, torture, and inhuman treatment. Amnesty International, echoing these concerns, highlighted that more than 1.4 million undocumented Afghan refugees are at imminent risk of deportation from Pakistan, terming it a violation of their human rights. This raises serious questions about the safety, welfare, and access to basic services for those repatriated. Meanwhile, Malala Yousfzai, Pakistani activist for female education and Nobel Peace laureate, said that undocumented refugees deserve support, dignity, and safety, not further obstacles and harassment. It is crucial to distinguish the deportation of illegal immigrants from the hosting of refugees by Pakistan for several decades. The state has provided extensive services, allowing millions of Afghani refugees to live normal lives alongside Pakistani citizens. These refugees are not restricted to camps and still enjoys full freedom of movement nationwide. Pakistan's hospitality towards Afghan refugees demonstrates a nuanced approach, differentiating between those seeking refuge and those residing illegally. As Pakistan stands firm on its decision to deport illegal immigrants, particularly Afghan refugees, the delicate balance between national interests and human rights remains at the forefront of the debate. The international community's concerns, expressed by organizations like the UN and Amnesty International, alongside voices like Malala Yousfzai's, underscore the need for thoughtful and humane considerations in dealing with the complex issue of mass deportation. The coming weeks will likely reveal this policy's impacts on the affected individuals and Pakistan's standing in the global community. In a significant policy shift, Pakistan has issued a directive requiring all undocumented immigrants, encompassing a substantial 1.7 million Afghans, Iranian, Chinese, and other undocumented individuals to vacate the country by 1st November. After facing huge issues including economic, security issues, and other Territories concerns, the government of Pakistan has underscored its commitment to conduct mass deportations for individuals who fail to comply with the imposed deadline, signalling a decisive move to address the challenges posed by illegal immigration. Pakistan's decision to deport illegal immigrants is a reflection of its commitment to upholding the rule of law and ensuring the security and prosperity of its citizens. Drawing inspiration from global norms, particularly European countries, Pakistan is navigating the complex immigration issue pragmatically. The deportation policy is not an act of discrimination against any specific nationality but a concerted effort to address the challenges posed by illegal immigration. As an independent country, Pakistan underscores the importance of individuals, regardless of their background, adhering to its laws and orders for the nation's collective well-being.

‏غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے. 25/24 دسمبر 2023 کو جانے والے 2573 افغان شہریوں میں 674 مرد، 478 خواتین اور 1421 بچے اپنے ملک چلے گئے. 25/24 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 448,670 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے. افغانستان روانگی کے لیے 132 گاڑیوں میں 207 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے

Conducting the opening ceremony of the first Mohmand Junior League Cricket Tournament

پہلا مہمند جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مہمند کرکٹ گراؤنڈ چندہ میں پہلا مہمند جونئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ۔ایونٹ کے سپانسر میر اویس مومند نے ایم سی اے عہدیداروں اور سپانسرز کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ضلع مہمند میں پہلی بار جونیئر کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،مہمند کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے جونئیر لیگ میں ضلع بھر سے 21 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں ، ٹورنامنٹ 24 جنوری تک جاری رہے گا جسمیں 52 میچز کھیلے جائینگے. ٹورنامنٹ کے سپانسر میراویس خان مہمند نے ایم زی اے عہدیداروں اور ٹیم سپانسرز کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سپانسر میراویس مہمند کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں کھیلوں کی فروغ کے لیے ہمیشہ کوشیش کی ہے اور یہاں پر انٹرنیشنل معیار کا گراؤنڈ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند کے کھیلا ڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں صرف ان کو نکھارنے کےلئے ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آ ئے گا اور وہ دن دور نہیں جب یہاں کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کردینگے۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےجمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےجمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری, الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیےجمع کروائے گئےکاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے 13 ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، خیبر پختونخواہ سے 5 ہزار 278 اور بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7242 مرد،471 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے لیے 182 مرد، 26 خواتین، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 1283 مرد، 39 خواتین، پنجاب سے قومی اسمبلی کے لیے 3594 مرد،277 خواتین، سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے1571 مرد، 110 خواتین جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد، 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلوں کے لیے17 ہزار 744 مرد، 802 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لیے 3349 مرد، 115 خواتین، پنجاب اسمبلی کے لیے 8592 مرد،437 خواتین، سندھ اسمبلی کے لیے 4060 مرد، 205 خواتین جبکہ بلوچستان اسمبلی کے لیے 1743 مرد اور 45 خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Smuggling of 11,000 smuggled banned Indian tablets foiled

سمگل شدہ ممنوعہ انڈین ٹیبلٹس سمگلنگ ناکام بنادی گئی

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم امپورٹ عملہ کی بڑی کارروائی، 11000 سمگل شدہ ممنوعہ انڈین ٹیبلٹس سمگلنگ ناکام بنادی۔ طورخم کسٹم اسٹیشن پر سپرنٹنڈنٹ امپورٹ مجاهد دین کی قیادت میں انسپکٹر عالمزیب ودیگر عملہ پر مشتمل ٹیم نے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والے پیاز سے بھرے ٹرالر نمبر KAB-24128 سے دوران تلاشی سمگل شدہ ممنوعہ انڈین ادویات (گیارہ ہزار ٹیبلٹس) برآمد کر لی ہیں جوکہ پیاز کے نیچے بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئ تھیں. کسٹم حکام نے پیاز سے بھرے ٹرک اور ممنوعہ ادویات کو تحویل میں لے لیا ہے جنکی کل تخمینا” قیمت ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے. ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مزید تفتیش جاری ہے.
کسٹم سپرنٹنڈنٹ مجاہد دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ پشاور امجد الرحمان کی ہدایت پر سمگلنگ کا قلع قمع کرنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ تین روز قبل بھی طورخم کسٹم کے امپورٹ عملہ نے منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی.

the-election-commission-has-announced-the-training-schedule-of-polling-officers-for-the-general-elections-2024

قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستیں، 7713 امیدواروں میں مقابلہ

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستیں ہیں، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کے لیے 7713 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ قومی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے اوسطً 29 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستیں ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستوں کے لیے 3871 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کی 45 جنرل نشستیں ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر 1322 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 جنرل نشستیں ہیں۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 631 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستیں ہیں۔ سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں پر 1681 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

fake democracy

جعلی جمہوریت

وصال محمد خان
ہرذی شعورشخص جانتاہے کہ جمہوری نظام سے قبل دنیامیں پرامن انتقال ِ اقتدارایک خواب بن کررہ گیاتھابادشاہ کے بیٹے ایک دوسرے کوقتل کرکے تخت تک پہنچنے کی کوشش کرتے ،یاپھراقتدارکے سنگھاسن تک پہنچ کراپنے بھائیوں اوربیٹوں تک کوقتل کردیاجاتاتھا،اس طرح بیٹے باپ کوبھی قتل کرنے سے دریغ نہ کرتے، قتل وغارتگری کایہ سلسلہ اگرچہ انتقال اقتدارتک محدودنہیں تھاایک دوسرے کی زمین پرقبضے کیلئے بھی کشت وخون کابازارگرم کرنامعمول تھا۔دنیابتدریج متمدن ہوتی گئی اورحضرت انسان اپنی زندگی میں جدت لاتاگیاانتقال اقتدارکیلئے بھی پرامن طریقے ڈھونڈھناضروری تھا انہی طریقوں میں جمہوریت کوپرامن انتقال اقتدارکیلئے بہترین طریقہ پایاگیااس طریقے سے اگرچہ کشت وخون میں کچھ کمی واقع ہوگئی اورترقی یافتہ دنیانے اسی طریقے سے نہ صرف پرامن انتقال اقتدارکاراستہ اپنایابلکہ اسی کے طفیل بے پناہ ترقی بھی کی اگرچہ جمہوریت کے ذریعے پرامن انتقال اقتدارکاراستہ تومل گیامگراس سے نااہل افرادکااقتدارتک پہنچنے کاراستہ بھی ہموارہوا جس کی ایک مثال پاکستان کی جمہوریت ہے پاکستان میں اگرچہ جمہوریت کی تاریخ زیادہ پرانی نہیں مگریہاں اکثروبیشتران لوگوں کواقتدار تک رسائی ملی جواسکے اہل نہیں تھے ۔ہماری پچھترسالہ ماضی کی تاریخ زیادہ تابناک نہیں یہاں جمہوریت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی تب ہی توجب بھی کسی ڈکٹیٹرنے اقتدارپرقبضہ کیاعوام نے انہیں خوش آمدیدکہامگرڈکٹیٹروں کی بھی مجبوری تھی یاکوتاہ فہمی کہ انہوں نے بھی انہی سیاستدانوں کوساتھ ملاکرحکومت کرنابہترسمجھا۔یعنی وطن عزیزپاکستان میں جمہوریت رہی یاڈکٹیٹرشپ یہی سیاستدان سیاہ و سفیدکے مالک رہے یہاں سیاستدانوں کے پاس کوئی نظریہ ہے اورنہ ہی تدبرودانش انہیں چھوکرگزری ہے ۔ان کامطمح نظراقتدارہوتاہے بعض سیاستدان ہمیشہ حکومتی پارٹی میں ہی رہتے ہیں حکومتی پارٹی بدل جاتی ہے تووہ اسی کے ‘‘قائدین وراہنما’’بن جاتے ہیں۔ ہرجماعت اقتدارکی حصول کیلئے تارے توڑکرلانے کے وعدے کرتی ہے اورجب اقتدارتک رسائی مل جاتی ہے تووہ سابقہ حکومتوں کوتمام کوتاہیوں کا کاذمہ دارقراردیکربزعم خودبرالذمہ ہوجاتی ہے۔ حالیہ عرصے میں عمران خان نامی سابق کرکٹرکوخوشنماوعدوں اوردلفریب نعروں کے طفیل اقتدارتک رسائی نصیب ہوئی مگراقتدارمیں آکرانہوں نے جمہوریت کی جس طرح بیخ کنی کی اوراس کاگلاگھونٹااسکی مثال پاکستانی تاریخ میں ملنامشکل ہے۔ جمہوریت کیلئے ضروری ہوتاہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندربھی جمہوریت لاگوکریں جوپاکستان کی بیشتر سیاسی جماعتو ں میں مفقودہے یہاں ہرسیاسی جماعت کسی ایک لیڈریا خاندان کی لمیٹڈکمپنی کاروپ دھارچکی ہے۔عمران خان نے پاکستانی تاریخ میں جمہوریت اورعوامی حقوق کے سب سے زیادہ راگ الاپے مگرقابل افسوس امر ہے کہ اسکی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اندرجمہور یت نامی کوئی چیزموجودنہیں جوخودکوجمہوریت کاچیمپئین سمجھتے ہیں وہ بذات ِخودستائیس برس سے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بنے بیٹھے ہیں اوریہاں کی روایت کے مطابق کارکنوں نے بھی یک رکنی جمہوریت قبول کرلی ہے تحریک انصاف نے گزشتہ ستائیس برس میں صرف ایک مرتبہ یعنی2012ء میں انٹراپارٹی انتخابات منعقدکئے جس کی شفافیت پر اسکے اپنے کارکنوں اورراہنماؤں نے سوالات اٹھاکر خریدو فروخت کے الزامات لگائے پرویزخٹک جو صوبائی صدارت کے امیدوارتھے انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر الزام لگایاکہ انہیں ہرانے کیلئے اعظم سواتی نے پیسے کااستعمال کیااورشواہدسے بھی تصدیق ہوئی کہ ان کاالزام درست تھاپیسے کے ذریعے اپنی شکست کے خلاف پرویزخٹک نے عمران خان کے سامنے احتجاج کیاتوانہیں جنرل سیکرٹری کی نشست دیکرمنالیاگیا یہ نشست کسی انتخاب کے نتیجے میں نہیں بلکہ عمران خان نے ازخودعطافرمادی ۔عمران خان بذات ِخودستائیس برس سے پارٹی کے چیئرمین بنے بیٹھے ہیں وہ ہرسال دوسال بعدعہدیداررتبدیل کر کے الیکشن کمیشن کوانٹراپارٹی انتخابات کی رسیدیں پیش کردیتے ہیں اورالیکشن کمیشن آنکھیں بندکرکے اس پریقین کرلیتاہے۔ 2021ء میں عمران خان نے حسب سابق تمام صوبائی صدوراورعہدیدارسلیکٹ کرکے اسے انٹراپارٹی انتخابات کانام دیا۔ جس پراعتراضات اٹھے تو الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ انتخابات کے انعقادکیلئے بیس دن کاوقت دیا اس دوران عمران خان نے جیل سے ایک وکیل کونامزدکیاجنہیں سربراہ بنادیاگیا۔وہ گزشتہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرانتخابات میں حصہ لے چکے ہیں یعنی ستائیس سال سے پارٹی کاساتھ نبھانے والے کسی فردکواس قابل نہیں سمجھاگیاجسے سربراہی سونپی جاسکے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پارٹی کے پاس جمہوریت پسند اوردانش مند لوگ موجودہیں مگرانہیں موقع تب میسرآئے گاجب پارٹی سربراہ کے پاس بھی یہ چیزیں موجودہوں ان نام نہاد انتخابات کوالیکشن کمیشن نے مستردکیااورتحریک انصاف سے اس کانشان چھین لیاگیا اگرچہ عمران خان نے ایک وکیل کوپارٹی سربراہی اسی لئے سونپی ہے کہ وہ مفت میں پارٹی کیلئے قانونی جنگ لڑسکیں اس بات کے امکانات موجودہیں کہ سپریم کورٹ یاکوئی ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کافیصلہ کالعدم قراردے مگراس سے یہ ثابت نہیں ہوگاکہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات قابل اعتمادتھے ۔ عدالت عالیہ اگر انتخابی نشان واپس کرتی ہے تویہ صرف اسلئے ہوگاکہ وہ لیول پلینگ فیلڈکاروناروکرعدلیہ سے رجوع کرے گی ۔آج عدلیہ کے کاندھوں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ تحریک انصاف کومحض لیول پلینگ فیلڈکیلئے ریلیف نہ دے بلکہ الیکشن کمیشن کواحکامات جاری کردے کہ جس طرح تحریک انصاف کوانتخابی نشان سے محروم کیاگیاہے اسی طرح جس جماعت کے اندرجمہوریت موجودنہیں اورکارکنوں کوبھیڑبکریاں سمجھ لیاگیاہے ان تمام جماعتوں کے انتخابی نشانات چھین لئے جائیں ملک میں جمہوریت تب مضبوط ہوگی جب متعلقہ ادارے پسندوناپسندکی بجائے میرٹ اورقانون کی عملداری کانفاذ کریں گے اگرلیول پلینگ فیلڈکی آڑمیں آج ایک جماعت کوفیوردیا جاتاہے توکل دوسری جماعت بھی اسی فیورکیلئے بے تاب ہوگی۔ اوراگراسے فیورنہیں ملے گی تو عدلیہ پرجانبداری اورغیرآئینی فیصلوں کے الزامات لگتے رہیں گے، یہاں شخصیات آمرانہ رویئے اختیارکرتے رہیں گے اورہم جعلی جمہوریت کواصلی سمجھ کراسکا راگ الاپتے رہیں گے ۔