SECTION 144 DURING GENERAL ELECTIONS 2024

پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقسام کے اسلحے کی نمائش دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

جنرل الیکشن 2024 کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تمام اقسام کے اسلحے کی نمائش (بشمول لائسنس اسلحہ) پر تا حکم ثانی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔ جنرل الیکشن 2024 کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور لا اینڈ آرڈر کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ مردان کی جانب سے تمام اقسام کے اسلحے کی نمائش(بشمول لائسنس اسلحہ) پر تا حکم ثانی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس آرڈر کا اطلاق لااینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز پر نہیں ہو گا اور خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Monsoon rains are likely in most districts of Khyber Pakhtunkhwa from tomorrow

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے سلسلے کا آغاز

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے،آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورآزاد کشمیر میں برفباری کاامکان ہے۔ مری میں سیزن کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا، خشک سردی کے بعد برفباری شروع ہو چکی ہے، مری کا درجہ حرارت منفی دو تک پہنچ گیا ہے، آئندہ 36 اور 72 گھنٹوں میں مزید برفباری ہونے کا امکان ہے۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 سہولیات سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں، ڈی سی مری نے سیاحوں کیلئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاح گاڑیوں کو فٹ رکھیں اور خشک میوہ جات اپنے ہمراہ لائیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خطہ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں دھند رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد اور گر دو نواح میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن اور گردونواح میں بارش جبکہ زیارت میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، مری اورگلیات میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہلم، گجرات سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں پیر اور منگل کو ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں پیر اور منگل کو کہیں کہیں بوندا باند اور ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش کی وجہ سے پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسم کے پیشِ نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کر دی ہیں۔وادی نیلم کے بالائی علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، لوات بالا، جاگراں ویلی اور شونٹھر ویلی خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں۔

Iran's foreign minister reached Islamabad by special plane

ایران کے وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،اپنے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی ، امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں ، اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔ امیر عبداللہیان کو تہران ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے الوداع کیا۔

Khyber Pakhtunkhwa caretaker government approved funds for general elections

خیبرپختونخوا نگران حکومت نے عام انتخابات کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے عام انتخابات کیلئے پولیس کو فنڈز کی منظوری دے دی۔ پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ پولیس نے انتخابات کیلئے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ انتخابات کیلئے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جائے گی، فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، ضلعی پولیس کو فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے۔

17 billion 40 crore rupees released to the Election Commission for the general elections

‏الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ سکیم جاری کر دی گٸی

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے. مردوں کے لیے ملک بھر میں 25 ہزار 320 پولنگ اسٹیشن بنائیں جائیں گے. خواتین کے لیے 23 ہزار 952 پولنگ اسٹشن قائم کیے جائیں گے. 41 ہزار 403 مشترکہ پولنگ اسٹشین قائم کیے جائیں گے. الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 76 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے. مردوں کے لیے 1لاکھ 47 ہزار 552 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے. خواتین کے لیے 1لاکھ 28 ہزار 846 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے. الیکشن کمیشن