Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, March 13, 2025

ایبٹ آباد یونیورسٹی میں سنٹر آف ایکسیلینس فری لانسنگ آئی ٹی لیب کا افتتاح

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایبٹ یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنٹر آف ایکسیلینس فری لانسنگ آئی ٹی لیب کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر گورنر نے طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور ان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کی۔ افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر کو فری لانسنگ آئی ٹی لیب سے طلباء و طالبات کو ویب ڈیویلپمنٹ، ایپ ڈیویلپمنٹ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کی فراہمی سے متعلق گورنر کو بریفنگ دی۔

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ فری لانسنگ آئی ٹی لیب سے طلباء وطالبات ہنر مند ہو کر گھر بیٹھے آمدن حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی سے 7 ہزار ڈالر کا آن لائین پراجیکٹ حاصل کیا ہے اور یونیورسٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف پراجیکٹس سے اب تک 40 ہزار ڈالر کمائے ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ان کی یونیورسٹی نے 400 کے قریب غریب و مستحق زیر تعلیم طلباء وطالبات کو اسکالرشپس فراہم کی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket