ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ میں گزشتہ روز شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے باعث تیراہ ویلی میں شدید سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ وادی تیراہ میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں کھولنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں. مقامی زرائع
پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ
پاک بحریہ کا مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ. کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا. پاک بحریہ کے بحری جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے FM 90 میزائلز سے فضائی ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا. لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے. کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا. وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بتا یا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
SEA SPARK-2024 EXERCISE: FM-90B SAM ⚓ 🇵🇰
Pakistan Navy demonstrated combat readiness & war fighting potential by Live Weapon Firing (LWF) of FM-90B Surface to Air Missile in the North Arabian Sea. Commander Pakistan Fleet, Vice Admiral Muhammad Faisal Abbasi graced the occasion… pic.twitter.com/iGE545fc9b
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) February 26, 2024
حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں ہفتے کی سرکاری چھٹی ختم
حکومت خیبر پختون خواہ کے جاری شدہ نوٹفیکیشن کے مطابق ایچ ایم سی انتظامیہ نے ان ہدایات پر عمل پیرا ہو کر ہسپتال کی او پی ڈی، اپریشن تھیٹر، انسٹیٹیوٹ بیس پریکٹس اور ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈیوٹی اوقات کار پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک. بروز جمعہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 تک۔ IBP کی سہولیات 2:00 بجےسے رات 8:00 بجے تک دستیاب رہے گی. علاوہ ازیں ایچ ایم سی ہسپتال سے الحاق شدہ اداروں پر بھی یہی اوقات کا لاگو ہوں گے جبکہ خیبر گرلز میڈیکل کالج کے اوقات کار صبح 8:00 سے دوپہر 3:00 بجے تک ہونگے ۔ اور بروز ہفتہ اتوار میڈیکل کالج کی چھٹی رہے گی.
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان
مالم جبہ ۔پاراچنار سمیت کالام میں بارش اور برف باری ہوئی ہے. گزشتہ رات کو مالم جبہ میں 3ملی میٹر,پارا چنا رمیں 12جبکہ بنوں میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی. خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے بعض پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی ہے. پشاور سمیت صوبے کے بالائی علاقوں ائندہ24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے. کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8،مالم جبہ 5جبکہ دیر اپرمیں منفی2سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. پشاور میںدرجہ حرارت کم سے کم6جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 درجہ سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات