وفاقی حکومت کی ہدایت پر افغان مہاجرین کی واپسی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو افغان مہاجرین کےٹھکانوں کا پتا لگانےکی ہدایت سختی سے کی گئی ہے۔افغان سیٹیزن کارڈز رکھنے والوں کی تعداد،کاروبار اور دیگرکوائف جمع کیےجارہےہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔ پہلےمرحلےمیں2لاکھ سےزیادہ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈرکےراستے بھیجاگیا۔ دوسرے مرحلےمیں افغان مہاجرین کو وطن بھیجنے کیلئےسروے جاری ہے۔ 30 اپریل تک سروے مکمل کرلیا جائے گا۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئےتاریخ مقرر نہیں کی۔ موسم گرما کےآغاز میں یہ عمل شروع کیا جائے گا۔
