یونیورسٹی آف لکی مروت میں داخلوں کی اجازت دیدی گئی۔ کیمپس میں داخلوں کا سلسلہ موسم خزاں 2024 کے آنے والے سمسٹر سے شروع کیا جائے گا اور HEC اور HED کی جانب سے نئے داخلوں پر عائد پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایچ ای ڈی) کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسم خزاں 2024 سے نئے داخلوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا جو یونیورسٹی آف لکی مروت کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ ایچ ای سی اور ایچ ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ میار پر پورا اترنے والوں کو داخلوں کی اجازت دی جائے گی۔ نئے داخلوں کی منظوری یونیورسٹی انتظامیہ کی موثر انتظام اور تعمیل کی کوششوں کا ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں لکی مروت کے تعلیمی حلقے اور یونیورسٹی سے جڑے تمام مکتبہ فکر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس فیصلے سے خطے میں تعلیمی مواقع اور ترقی کو تقویت ملے گی۔ درحقیقت یہ ٹیم ورک کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یونیورسٹی فیکلٹی اور اس کے عملے نے HEC اور HED کے رہنما خطوط سے ہم آہنگ ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یونیورسٹی انتظامیہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نےاس سلسلے میں ULM کی مدد کی۔
