ولیو اوور سائیٹ بورڈ کا پختونخوا کے دورے کے بعد پختونخوا حکومت کے انسداد پولیو کیلئے کاوشوں کی تعریف۔ پولیو اوور سائیٹ بورڈ نے دورے کے بعد فائل کی جانی والی رپورٹ میں پختونخوا کے اعلٰی قیادت کی انسداد پولیو کے مسمم ارادے کو سراہا ہے۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے بذات خود پراونشل ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ پختونخوا حکومت کی جنوبی اضلاع میں مقامی قیادت کے زریعے پولیو کے سدباب کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ اوورسائیٹ بورڈ نے وزیر صحت کے پراونشل آوٹ بریک کمیٹی کے قیام کو سراہا ہے۔ اس کمیٹی کے قیام سے جنوبی اضلاع میں خصوصی طور پر روٹین امینونائزیشن میں بہتری آئیگی ۔ اوور سائیٹ بورڈ کے مطابق انسداد پولیو کیلئے وزیر صحت کی قیادت میں محکمہ صحت بنیادی صحت کی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صوبائی انتظامیہ اور سیکیورٹٰی نافذ کرنے والے اداروں کو پولیو مہم کی کامیابی کیلئے مسلسل معاونت فراہم کررہے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں آج سے گرمی کی لہر شروع ہوگئی
خیبر پختو نخوا میں آج درجہ حرارت 40 ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 45درجے سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان۔ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت، بنوں ، کرک سمیت جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ مو سمیا ت کیمطا بق صوبے کے میدانی علاقوں میں27مئی درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا ۔رواں ہفتے میں صوبے میں درجہ حرارت معمول سے4سے 6درجے سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔پشا ور میں رواں ہفتے درجہ حرارت 46درجے سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شمالی وزیرستان بم دھماکے سے متاثرہ گرلز سکول دوبارہ فعال ہوگیا
شمالی وزیرستان تحصیل شیواہ میں نجی گرلز سکول میں پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ۔مذکورہ سکول کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہد ایت پر سکول کی مرمت ایک ہفتے کے اندر مکمل کرلی گئی۔وفاقی ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ریاض خان نے سکول کا افتتاح کیا۔ سکول کی دوبارہ فعالی پر سکول کی طلبہ اور اہل علاقہ کا اظہار تشکر۔ سکول سٹاف کا کہنا تھا کہ سکول کی مرمت پر وزیراعظم شہباز شریف کے مشکور ہیں۔ سکول کی طالبات کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین۔ ریاض خان ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا بچیوں کو دوبارہ پڑھتے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ۔ 5 کمروں کی مرمت اور 120 کرسیوں سمیت بچیوں کو 20 ٹیبلیٹ بھی دیئے گئے ۔سکول کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایرانی صدر کی وفات پر یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر خیبرپختونخوا حکومت کا آج یوم سوگ کا اعلان۔صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہیگا خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنی کا بینہ کے ہمراہ اتوار کے روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو ئے تھے۔