Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ کی مالی امداد جاری کردی گئی

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ کے قریب ماہوار مالی امداد کی قسط جاری کردی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ماہوار مالی امداد کی مد میں 35 کروڑ کے قریب فنڈز ریلیز کردئیے جو کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر تمام رجسٹرڈ متاثرین کو حسب معمول سم کارڈ میسیجنگ کے ذریعے سے موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ثوبیہ حسام طورو نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز ماہوار نقد مالی امداد اور راشن الاؤنس کے طور پر 17 ہزار 200 کے قریب خاندانوں کو دئے جا رہے ہیں جن کی ابھی تک اپنے علاقے میں واپسی نہیں ہوئی ہے۔ ثوبیہ حسام طورو نے مزید بتایا کہ ان متاثرین خاندانوں میں وہ خاندان بھی شامل ہیں جو افغانستان کے علاقے خوست سے کچھ عرصہ قبل واپس آئے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم اے حتیٰ الوسع کوشش کر رہی ہے کہ متاثرین کو ماہوار مالی امداد کی بروقت ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket