10 محرم الحرام کے لیے سیکیورٹی پلان جاری، فول پروف حفاظتی انتظامات

ایبٹ آباد: 10محرم الحرام کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان جاری

10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر ایبٹ آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکو رٹی انتظا مات:

 06 ایس پیز، 05 ڈی ایس پیز، 10 انسپکٹرز، 32 سب انسپکٹرز سمیت 786 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

–  ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے جلوس اور مجالس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
–  ایلیٹ کمانڈوز، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس سکواڈ، کینائن یونٹ، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ اور لیڈیز پولیس کے دستے شامل ہوں گے۔
–  جلوس اور مجالس کی نگرانی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے کی جائے گی۔
–  بلند عمارتوں اور پہاڑوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے جو جدید دوربینوں کے ذریعے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
–  جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز کے ذریعے کلیئر کیا جائے گا۔
–  جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو قناعتیں لگا کے اور دوکانوں اور گھروں کو سیل کیا جائے گا۔
–  زائرین کو جلوس میں چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔

اضافی انتظامات:

–  سیکیورٹی پر تعینات افسران، امن کمیٹی کے ممبران اور میڈیا نمائیندگان کے لیے خصوصی کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔
–  شہر کی بڑی مسجدوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
–  شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکابندیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
–  شہر میں مسلسل گشت پر رہے گی۔
–  پولیس ہسپتال کا عملہ، ایمبولینس، ڈاکٹرز، اور پیرامیڈکس سٹاف جلوسوں کے ساتھ موجود رہیں گے۔
–  پولیس کی بھاری نفری پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ریڈی ٹو موو حالت میں تیار رہے گی۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے محرم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری پرامن رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ایبٹ آباد پولیس، علماء کرام، امن کمیٹی، میڈیا، اور تاجر برادری کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون سے 10 محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی بنائے گی۔

پشاور: سی سی پی او قاسم علی خان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ، محرم الحرام کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات

سی سی پی او پشاور کاکمانڈ پوسٹ، کنٹرول روم کا دورہ

پشاور: سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کینٹ صدر، سٹی، گلبہار، اور تھانہ خان رازق شہید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق ماضی کی طرح اس سال بھی نویں محرم، شب عاشور، اور یوم عاشور کے موقع پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔

 سیکیورٹی پلان:

– 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
– 10 پلاٹون فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کیو آر ایف کی معاونت حاصل ہے۔
– تمام اہم تقاریب، جلوسوں اور عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
– جلوس کی گزرگاہوں میں موجود اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہیں۔
– جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تمام روٹس اور دیگر اہم و حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔
– ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، ہلتھ اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی کوارڈینیشن قائم ہے۔
– بکتر بند گاڑیاں، آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، اور ڈی ایس بی کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
– ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات:

– تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، تاجر برادری، ضلعی انتظامیہ، اور دیگر انتظامی اداروں کے حکام کے ساتھ خصوصی میٹنگز کی گئی ہیں۔
– محرم الحرام کے پرامن انعقاد میں پشاور کے غیور عوام کا اہم کردار ہے۔

سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

muharram jaloos in hangu

ہنگو: 9محرم الحرام کا ماتمی جلوس محلہ سیدان سے برآمد

ہنگو: نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس محلہ سیدان سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے اور یہ نماز ظہرین تک قومی امام بارگاہ شاہو روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کی خاطر شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

سیکیورٹی انتظامات:

– شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل      – جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس کی تعیناتی       – نماز ظہرین تک جلوس کا پرامن اختتام

  • ہنگو میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر ادارے پوری طرح مستعد ہیں، تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
 پشاور: 9 محرم الحرام جلوس ذوالجناح کا انعقاد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

 پشاور: 9محرم الحرام شبیہ ذوالجناح کا جلوس حسینیہ ہال صدر سے برآمد

پشاور: آج 9 محرم الحرام کے موقع پر پشاور میں شبیہ ذوالجناح کے متعدد جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ امام بار گاہ حسینیہ ہال صدر سے شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین کالی باڑی میں ادا کی جبکہ فوارہ چوک صدر میں مجلس عزاء منعقد کی جائے گی۔ دوسرا جلوس ذوالجناح امام بارگاہ بی بی صاحبہ، گنج تحصیل سے سہ پہر 4 بجے برآمد ہوگا۔

شہر میں آج مجموعی طور پر 22 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ 18 سے زائد جلوس برآمد ہوں گے۔ محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

اندورن شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور جلوس کی گزرگاہوں کو قناطیں لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

سیکورٹی انتظامات:-

– 14 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور      – شہر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا
– داخلی و خارجی راستوں پر پولیس ناکہ بندی             – جلوس کی گزرگاہوں کو قناطیں لگا کر بند کیا جائے گا
– کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی

پشاور میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے دوران سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانےکیلئے پولیس اور دیگر ادارے بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

DI Khan: Clash between security forces and terrorists in Kadi Shamuzai area

ڈی آئی خان: علاقہ کڑی شموزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ

ڈی آئی خان: علاقہ کڑی شموزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ

تفصیلات:

  • مقام: علاقہ کڑی شموزئی، ڈی آئی خان
  • واقعہ: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ
  • ہلاکتیں: دس دہشت گرد ہلاک

واقعہ میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ جاری۔  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشت گرد بھاگ کر قریبی BHU کی عمارت میں چھپ گئے ہیں۔ بی ایچ یو میں ایک ڈاکٹر اور خاتون بھی موجود جنہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ دوطرفہ مقابلے میں دو جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔ ڈی آئی خان۔ایک کیپٹن سمیت 6 جوان زخمی بھی ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کلین اب تک جاری ہے۔ شہداء اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع

Afghan citizens at a border checkpoint with Pakistani security forces

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

15 جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 653,154 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے. 03 جولائی سے 15 جولائی تک 15,727 افغان باشندوں میں 7126 مرد، 4926 خواتین اور 3675 بچے اپنے ملک چلے گئے. افغانستان روانگی کے لیے 510 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے.