Khyber Pakhtunkhwa government's decision to amend the Police Act 2017 پولیس

آئی جی خیبرپختونخواہ کا دورہ لو ئر دیر

آئی جی خیبرپختونخواہ نے نوتعمیر شدہ ماڈل پولیس اسٹیشن تیمرگرہ کا افتتاح کردیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ رینج محمدعلی اور ضلعی پولیس سربراہ لوئر دیر رائے مظہراقبال نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر شہید اسرار احمد کی ننھی بیٹی نے خیبرپختونخواہ پولیس کے سپہ سالار کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ضلع لوئر دیر کے چاق وچوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخواہ کو سلامی پیش کی۔انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ ماڈل پولیس اسٹیشن تیمرگرہ کی نئی عمارت کا ریبن کاٹ کر افتتاح کیا۔آئی جی خیبرپختونخواہ نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ڈی پی او لوئر دیر نے بریفنگ دی۔

آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ ضلعی ہیڈکوارٹرز تیمرگرہ میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام  مقامی لوگوں کو سہولت پہنچانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔بعد ازیں اُنہوں نے ڈی پی او آفس میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ڈی پی او لوئر دیر نے ضلع کی مجموعی امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی خیبرپختونخواہ کا ضلع لوئر دیر میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔آئی جی خیبرپختونخواہ میدان آپریشن میں زخمی ہونے والے پولیس جوانوں سے بھی ملے اور دلیری سے امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرنے پر اُن کو داد دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔آئی جی خیبرپختونخواہ نے پولیس لائنز تیمرگرہ میں پودا لگا کر شجرکاری مُہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں خالی آسامیوں پر شفاف طریقے سے بھرتی کا فیصلہ کیا ہے.جس پر جلد عمل درامد کو یقینی بنایا جائیگا۔تمام خالی اسامیاں جس کیلئے پروشن درکار ہے، بذریعہ پروموشن مکمل کی جائیگی۔خیبرپختونخواہ پولیس دلیروں کی فورس ہے  اسکا کمانڈ میرے لئے باعث افتخار ہے۔  بہادری و جوانمردی صوبہ خیبر پختونخواہ پولیس فورس کا خاصہ ہے۔ خیبرپختونخواہ پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جس نے ملک میں امن وامان کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔صوبے میں امن وامان کے قیام، اور پولیس فورس کی ویلفئیر،ٹریننگ،جدید گاڑیاں،آئی ٹی،اور ٹیکنکل الات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

Conducting the ceremony on behalf of the Customs Department

محکمہ کسٹم کوہاٹ کی جانب سےتقریب کا انعقاد  

تقریب کے دوران پکڑے گئے کروڑوں روپوں کا ہزاروں ٹن غیر قانونی ڈرگ۔ سگریٹس ۔ تمباکو اور چائنہ پٹاخوں کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔تقریب میں جمیل ناصر چیف کلکٹر کسٹمز خیبرپختونخوا ، ضیاء الشمس کلکٹر کسٹمزڈی آئی خان کوہاٹ زون ، کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹرز کوہاٹ بریگیڈیئر معین الدین ، ڈی پی او کوہاٹ عمر خان ،حلیمہ قاسم ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز ڈی آئی خان ،فروہ بتول اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کوہاٹ سمیت صوبہ بھر سے کسٹمز اور  پولیس افسران شامل تھے۔اس موقع پر جمیل ناصر چیف کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا نے کہا کہ محکمہ کسٹمز پاک افغان بارڈرز پر سمگلنگ کی روک تھام کیلئے  بھر پور کاروائیاں کر رہی ہیں۔  تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹر کوہاٹ بریگیڈیئر معین الدین نے کہا کہ پاک فوج غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف دگر لاء انفورسمنٹ محکموں کی مددکررہی ہے۔

Mansehra: 2 tourists died due to glacier collapse in Naran

مانسہرہ: ناران میں گلیشیئر گرنے سے 2 سیاح جاں بحق

مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں گلیشیئر کا ٹکڑا گرنے سے برف میں دب کر 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والی فیملی کے افراد جھیل روڈ پر گلیشیئر کے نیچے تصاویر بنا رہے تھے کہ اچانک گلیشیئر کا وزنی ٹکڑا ٹوٹ کر ان کے اوپر آگرا۔پولیس کے مطابق برف کے نیچے دب کر 22 سالہ مہران اور اس کی 13 سالہ بھتیجی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مقامی افراد نے لاشیں نکال کر ناران بی ایچ یو پہنچا دیں، جہاں سے لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور روانہ کردیا گیا۔انہی گلیشیئرز کے نیچے چند سال قبل برف کا ٹکڑا گرنے سے کراچی کی 2 خواتین بھی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔جائے حادثہ پر سیاحوں کو گلیشیئر سے دور رہنے کی ہدایات کا بورڈ بھی لگا دیا گیا تھا مگر ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔

عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ

چارسدہ: محکمہ سپورٹس کی جانب سے فیمیل کوچنگ اور ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

آج 22 جولائی 2024 کو عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں محکمہ سپورٹس کی جانب سے فیمیل کوچنگ اور ٹریننگ کیمپ کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ علوینہ فیض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔