Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ کے زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل

تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ کے زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل  ہو گیا۔ زمینداروں نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں زمینداروں کی سینکڑوں ایکڑ زمین پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر ہو کر رہ گئی تھی علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کے دفتر میں ایک وفد کی شکل میں درخواست جمع کرائی درخواست میں علاقہ کے زمینداروں نے شکایت کی تھی کہ ہم اپنے زمینوں پر لاکھوں روپے خرچ کر کے فصل کاشت کرتے ہیں لیکن ہمارے کھیتوں کو جانے والے نالے پر غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے نالہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہمارے کھیتوں کو پانی نہیں ملتا اور سینکڑوں ایکڑ زمین بنجر ہو کر رہ گئی ہے جس پر جنید  خالد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ایریگیشن اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر عارضی اور مستقل تجاوزات کو ہٹا کر نالہ پانی کے لیے کھول دیا علاقہ کے زمینداروں نے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ ہمیں پچھلے پانچ سال سے درپیش تھا اور ہم نے ہر فلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اٹھایا تھا لیکن ہر جگہ سے ہم مایوس ہو کر واپس ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ادارے میں اگر جنید خالد جیسے افیسر تعینات ہو جائے تو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر یقینا حل ہوں گے

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket