Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دیدی

اوسلوناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو  پہلی کامیابی مل گئی۔ استور کلب نے پہلے ہاف میں برتری لی جسے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے فوری برابر کردیا، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے استور کلب کے خلاف 5 گول اسکور کیے۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket