شہدائے پولیس کی ایثال ثواب کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس لائن میں شہدائے پولیس کی ایثال ثواب اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح آر پی او مردان ریجن نجیب الرحمن نے کیا اس موقع پرڈی پی او ظہور بابر آفریدی، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال، اے ڈی سی سعید اللہ جان، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر امتیاز، ڈی ایس او ڈاکٹر فہد آصف و دیگر پولیس افسران سمیت صدر تنظیم تاجران ظاہر شاہ اور میڈیا کے نمائندوں، تاجران و ڈاکٹرز حضرات کے علاوہ عوام الناس بھی موجود تھے۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں تاجر برادری، صحافی برادری، پولیس آفسران و اہلکاروں سمیت ڈاکٹر حضرات اور عوام الناس نے خون کے عطیات دیئے۔ آر پی او مردان نجیب الرحمن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کا کوئی نعمل البدل نہیں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ محکمہ پولیس قیام امن اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ڈی پی او مردان ظہوربابر آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،انکی قربانیوں کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کیا جائیگا،انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور انکے پیاروں کی نہ مٹنے والی عظیم قربانیوں کوسراہا۔ اس موقع ڈاکٹرز نے پولیو مہم کے دوران زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انکو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی پیش کئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket