ریسکیو1122

یوم سیاہ و یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریسکیو1122 کی واک اور پیغام

یوم سیاہ و یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریسکیو1122 کی واک اور پیغام

انشاءاللہ ‎کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پر ہندوستان کا غاصبانہ قبضہ نہ منظور۔ کشمیریوں کے جزبے، ہمت اور استقامت کو سلام جواپنی آزادی اور بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ان کی حق خود اردیت کو نہیں دبا سکتا۔ بھارت کی مودی سرکار نے پانچ اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کے رہے سہے حقوق بھی چھین لیے تھے۔ مودی سرکار نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے تین ٹکڑے کر دیے تھے اور مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کر دی تھی۔ لیکن وہ بھول گئے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی قوانین اور قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ ڈاکٹر محمد آیاز خان
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122

Record success of Pakistan Taekwondo team in Militia

پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کی ملیشیاء میں ریکارڈ کامیابی

ملیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ایم بی ڈبلیو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے 7 گولڈ‘ 6 سلور اور 8 براونز میڈل حاصل کرکے اب تک ہونے والے کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تائیکوانڈو کے مختلف کیٹگری میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں وانیا پومزا میں گولڈ‘ کیروگی میں سلوراور فری سٹائل پومزامیں براؤنز‘ آیان پومزا میں گولڈ‘ کیروگی میں گولڈاور پیئر پومزا میں سلور‘ محمد مصطفی آفریدی کیروگی میں گولڈ اور پومزا میں براؤنز‘ عمائمہ کیروگی میں گولڈ‘ پیئر پومزا میں سلور‘ انفرادی پومزا میں براؤنز‘ ہشام کیروگی میں گولڈ‘ انفرادی پومزا سلور‘ پیئر پومزا براؤنز‘ہانیہ پومزا میں گولڈ‘ کیروگی میں سلور‘ پیئر پومزا میں براؤنز‘ عمران خان کیروگی میں براؤنز اور اپومزا میں براؤنز‘ وقار آفریدی پومزامیں براؤنز‘ احمد پومزا میں سلورمیڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیم کوچ خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل وقار آفریدی کے مطابق ٹیم کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی تھی اور اپنی انتھک محنت کے سبب بہترین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔

Mohmand: Financial loss in various areas due to monsoon rains مہمند

مہمند: مون سون بارشوں سے مختلف علاقوں میں مالی نقصان

ضلع مہمندگزشتہ رات مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث کئی دیہاتوں کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات ،مختلف علاقوں میں سیلاب سے کھڑی فصلیں زیرآب سمیت بیشتر زیر کاشت کھیت بہہ گئے۔جبکہ دو مختلف مقامات میں آٹھ سالہ بچہ سمیت بیس سالہ نوجوان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق۔ تفصیلات کی مطابق مون سون کی علاقے میں  پہلی موسلادھار بارش سے قبائلی ضلع مہمند میں مالی نقصانات سمیت جانی نقصانات بھی ہوئے ہیں ۔تحصیل خویزئی میں سجاد نامی شخص کی آٹھ سالہ بچہ بارش کی کھڑی پانی میں ڈوبنے سمیت تحصیل پنڈیالی کے علاقہ کسوڑئ میں بیس سالہ نوجوان قدیم ولد عرفان پانی میں ڈوبنے سے جان بحق ہوئے ہیں۔جبکہ تیز بارش سے نکلنے والے سیلابوں سے کئی دیہاتوں اٹوخیل،حیدرکور،چمرکنڈ اور اقراب ڈاگ  کی رابطہ سڑکوں کو جزوی نقصانات سے امدورفت میں مشکلات پیش آئے ہیں ۔جبکہ سیلابوں سے بیشتر علاقوں میں زیر کاشت زمینیں بہہ اور کھڑی فصلیں زیرآب آنے سے زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے ۔جبکہ موجودہ موسم میں مکئی کی فصل سمیت ذیادہ تر رقبہ پر مختلف سبزیاں جن میں دھنیا ،کریلہ،ساگ،ٹماٹر،سبز مرچ وغیرہ شامل ہیں۔حالانکہ بعض مقامات پر بارش سے مکانات کو نقصان کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔مگر گزشتہ بارش اور سیلابوں کی معاوضہ متاثرین کو نہ ملنے کے باعث اب لوگ مزید نقصانات متعلقہ محکموں میں رپورٹ نہیں کررہا ہے ۔کیونکہ گزشتہ معاوضوں نہ ملنے کے باعث عوامی توقعات اب متعلقہ محکموں سے اٹھ چکے ہیں۔

A Kashmir solidarity rally was organized in the provincial capital Peshawar on Kashmir Exploitation Day ریلی

یوم استحصال کشمیر پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں کشمیر یکجہتی ریلی کا اہتمام

یوم استحصال کشمیر پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں کشمیر یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، انتظامی سیکرٹریز، افسران، سرکاری ملازمین، سول ڈیفنس کے رضا کاروں سمیت سکول کے طلباء نے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سول سیکرٹریٹ سے ہوتے ہوئے گورنر ہاوس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ، پاکستان اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہندوستان کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 2019 کے غیر قانونی اقدام کیخلاف نعرے بازی کی اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

A rally was held in Railway Office Peshawar from Hawa Lay of Kashmir on Exploitation Day کشمیر

یوم استحصال کشمیر کے حوا لے سے ریلوے آفس پشاور میں ریلی کا انعقاد

ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن ریلوے انتظاميہ نے ’’ یوم استحصال کشمیر ‘‘ انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ منایا ۔ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پشاور مقصود احمد جان کی قیادت میں ڈی پی او حازق حنیف ،ڈی سی او میڈم مریم عابدہ لودھی ،ڈویژنل افسران سمیت ریلوے کے ملازمین اور بچوں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف کینٹ ریلوے سٹیشن سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور مقصود احمد جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیے 5 سال ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی بھارتی اقدام کو 5 سال مکمل ہونے پر ملک بھر کیطرح پشاور ڈویژن میں بھی آج یوم استحصال کشمیرمنایا جارہا ہے ۔اس دن کے مناسبت سے آج پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس پر پینا فلیکس لگائے گئے تھے جبکہ پشاور کینٹ ریلوے سٹیشن سمیت پشاور ڈویژن کے دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشنوں کو کشمیر اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے کینٹ ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم اور داخلی مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے مظالم اور بربریت کو اجاگر کرنے کیلئے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، ان بینرز پر مودی حکومت کے انسانیت دشمن پالیسیوں ، فیصلوں ، غیر قانونی فوجی محاصرے کے خلاف توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔

Youm-e-istehsal کشمیر

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کاشف فدا، پروجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت اللہ خان سمیت سینکڑوں ملازمین نے بھی شرکت کی۔ خاندانی منصوبہ بندی زیر اہتمام ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم، بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے۔جن پر بھارتی حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔ خاندانی منصوبہ بندی کے زیر اہتمام ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خاندانی منصوبہ بندی پشاور کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی میں کشمیر بننے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرہ بازی۔بھارتی مظالم اور کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے کے خلاف عالمی برداری فوری نوٹس لے۔ مودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنایا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے حق خود اختیاری کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ ہم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد میں پچھے نہیں ہٹیں گے۔ کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھے کراچی سے خیبر تک پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہے۔

solidarity with Kashmiri people on behalf of PDMA Khyber Pakhtunkhwa کشمیر

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا اہتمام

آج کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے خیبرپختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر منجمینٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے اقبال وزیر کی زیر صدارت ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ جس میں ادارے کے دیگر افسران اور تمام ملازمین نے شرکت کی. اس موقع پر کشمیروں کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئی۔ تقریب میں کشمیریوں بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر اقبال وزیر نے کہا کہ پانچ سال قبل 5 اگست کو کشمیریوں کو بے اختیار کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا غاصبانہ بھارتی اقدام تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتا ہے، پورے خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ۔ہم بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف برسرپیکار جرات مند کشمیری مسلمانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ تھی ،ہیں اور رہینگے۔ تقریب کے آخر میں کشمیریوں کی جدوجہد، بلند حوصلوں اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔

یوم استحصال کشمیر

سوات : ضلعی انتظامیہ کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات اور عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے ضلع بھر کی تحصیلوں میں 05 اگست یوم استحصال ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد عنقریب رنگ لے کر آئیں گئی کشمیری بھائیوں کا ہرطریقے سےحمایت جاری رکھیں گے۔ یوم استحصال کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی منعقد ہوئی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ فواد احمد، پولیس اہلکاروں، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خوازہ خیلہ، سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔ ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں کشمیریوں کے استحصال کاایک اور سیاہ باب ہے۔ یوں تو تاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبر و استبداد سے بھری پڑی ہے لیکن آج سے چار سال قبل5اگست2019کو بھارت نے ناجائز اور غیر آئینی اقدام کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ اس بھارتی اقدام سے مظلوم کشمیریوں کے وہ حقوق غصب کرنے کی جابرانہ اور ظالمانہ کوشش کی گئی۔ریلی میں کشمیر کے حق میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے،اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے فلیکسز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جس پر کشمیری بہن بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔