ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں منکی پاکس کا دوسرا کیس کنفرم کرلیا۔خیبر پختونخوا میں رواں سال منکی پاکس مریضوں کی تعداد 2ہوگئی۔نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شخص میں پاکس کی تصدیق۔مریض دبئی سے پشاور ارہا تھا ایئرپورٹ پر تعینات ٹیم نے سکریننگ کی۔ائسولیشن کے لیے بروقت پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ہسپتال میں تفصیلی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجا گیا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعےمریض میں منکی پاکس کی تصدیق کی۔مزید تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں ۔ چار دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائے گی ۔
کوہاٹ : ہیڈ کوارٹر نائن ڈویژن میں یوتھ انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد
جی او سی نائن ڈویژن کی یوتھ انٹریکٹیو سیشن میں شرکت، نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے پروپیگنڈوں سے دور رہنے کی ہدایت۔سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام ضلع کرم کے علاقے پارہ چمکنی کے نوجوانوں کے لئے ہیڈ کوارٹر نائن ڈویژن میں یوتھ انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔انٹریکٹیو سیشن میں جی او سی کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔انٹریکٹیو سیشن میں جی او سی نے شرکاء کودہشتگردی کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کے کردار، نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے اور منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے کیلئے موثر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔نوجوانوں نے علاقے میں قیام امن اور فلاح و بہبود کے اقدامات کیلئےسیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ جی او سی نے نوجوانوں کے مطالبات متعلقہ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا پاک فوج ملک اور قوم کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مستقبل میں بھی کھڑی رہے گی۔
پختونخوا پولیس جرت و بہادری کی داستانیں رقم کر رہی ہے، آئی جی کے پی
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نامساعد حالات اور درپیش بے شمار چیلنجزکے باوجود آئے روز جرات و بہادری کی نئی داستانیں رقم کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نئے تعمیر شدہ آڈیٹوریم میں صوبے کے تمام ریجنز کے پولیس افسران و جوانان کومختلف واقعات میں فرائض کی ادائیگی کے دوران بہترین کارکردگی پر تقریب تقسیمِ انعامات، نقد اور توصیفی اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی پیز ہیڈ کوارٹرز اول خان، آپریشنزمحمد علی بابا خیل، انوسٹی گیشن عالم خان شینواری، ڈی آئی جی فنانس عباس مجید مروت، پرنسپل اسٹاف آفیسرو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز برائے آئی جی پی سلیمان ظفر و شہزادہ کوکب فاروق اور دیگر پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے تقریباً 64 فیصد واقعات صوبہ خیبر پختونخوا بالخصوص جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع میں رونما ہورہے ہیں۔ اور یہ بات حوصلہ افزاءہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر جرآت و بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کی مثالیں قائم کی ہیں۔ آئی جی پی نے بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی، ضلع خیبر میں جمرود، لکی مروت، ضلع مہمند اور باجوڑ میں شرپسندوں کے خلاف وہاں تعینات پولیس آفسران و جوانان کی مختلف کاررائیوں میں کامیابیوں و کامرانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی مثال آپ قرار دیا۔ آئی جی پی نے تمام انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ وردی کے تقدس کا خیال رکھیں ، ہمیشہ پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کریں اور عام لوگ بالخصوص پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایات کے اندراج کے لیے آنے والے شکایت کنندہ گان کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور اپنے اچھے اخلاق سے اُن کے دل جیت کر فرائض سرانجام دیں۔ آئی جی پی نے مزیدکہا کہ ایک مہینے کے اندر اندر پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے مزید سکیمیں شروع کیجارہی ہیں اور کہا کہ پشاور ویلی میں پولیس افسران و جوانوں کے لیے پلاٹس کے حصول کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ فورس کے تمام افسر و جوان بلا امتیاز اُن کے لیے برابر ہیں۔ سب فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور اُنکی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بعد ازاں آئی جی پی نے ضلع پشاور، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، ہری پور، ایبٹ آباد، چترال، باجوڑ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم اور سپیشل برانچ کے مختلف رینکس کے132 افسران و جوانان کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔
جنوبی وزیرستان میں جاری کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اورضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان آپرکے تعاون سے شروع ہونے والا کرکٹ ٹورنمنٹ آج اختتام پزیر ہوا ۔جس میں ماریبائی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 7 اورز میں 157 کا حدف دیا ۔جواب میں تنگی زلمی ٹیم کی چار وکٹیں گرنے کے بعد صرف 122 رنز بنا سکی اور ماریبائی الیون نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ رنر ٹیم کو 20 ہزار کیش پرائز بمع ٹرافی اور ونر ٹیم کو 40 ہزارکیش پرائز بمع ٹرافی سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جنوبی وزیرستان آپرنور اللہ وزیر نے انعامات تقسیم کئے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی:فائنل امتحانات 2 ستمبر سے شروع ہونگے
ایبٹ آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے بہار 2024 کے امتحانات 2 ستمبر 2024 سے ملک بھر شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایبٹ آباد ریجن کے امتحانی مراکز کے امتحانی عملہ کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت علاقائی ناظم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایبٹ آباد ریجن نے کی۔ شراکا کو امتحانات ہر ممکن شفاف بنانے کے لیے موثر اقدامات اپنا نے اور طلبہ کو امتحانی سنٹر ز پر اعلا سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔