Peshawar: Squash players met with Governor Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: گورنر خیبر پختونخواہ سے سکواش کھلاڑیوں کی ملاقات

گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں اپنی مدد اپ کے تحت سرگرم کھلاڑی ہمارے صوبے کا سرمایہ ہیں اور ان کی ہر سطح پر سرپرستی انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مقیم اسکواش کی دو کھلاڑی بہنوں ام کلثوم اور ز ہرا عبداللہ سے گفتگو کے دوران کیا گورنر ہاؤس خیبر پختون خواہ میں بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ باصلاحیت نوجوانوں سے بھرا ہوا ہے مگر افسوس کہ یہاں پر ان نوجوانوں کی اس انداز سے حوصلہ افزائی اور سرپرستی نہیں کی جا رہی جس کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کھیلوں کے میدان میں ملک نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی اکثریت خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھتی ہے میری یہ کوشش ہے کہ صوبے میں قیام امن اور ترقی کے کاموں میں جہاں نوجوانوں کی مشاورت کو شامل کیا جائے وہیں خواتین کو بھی با اختیار بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دیا جائے انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ خیبر پختون خواہ کے کھلاڑیوں کو سپانسر شپ دینے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور جس پر بتدریج کام شروع ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ صاحب ثروت افراد اگے بڑھیں اور اپنے صوبے کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں تاکہ دنیا کے سامنے خیبر پختون خواہ کا سافٹ امیج ائے اور اس صوبے اور پاکستان کا نام روشن ہو اس موقع پر کھلاڑیوں نے انہیں اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ کن مشکلات اور کن نامساعد حالات کے باوجود یہاں کی خواتین کھلاڑی اسکواش اور کھیلوں کے دیگر شعبہ جات میں اپنے اپ کو شامل کیے ہوئے ہیں جس پر گورنر خیبر پختون خان نے دونوں بہنوں کی محنت جرات کو سراہا اور کہا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ اپ اور اپ جیسی دیگر بچیوں کو مستقبل میں اپنے مثبت شوق کی تکمیل اور کھیلوں جیسی سرگرمیوں کے فروغ میں کسی قسم کی تکلیف حائل نہ ہو

Chance of strong winds and rain in the upper districts of Khyber Pakhtunkhwa

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں میں 4 افراد جانبحق 1زخمی، پی ڈی ایم اے

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز بارش کے باعث حادثات کے نتجے میں مجموعی طور پر 4 افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی. کوہستان اپر میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، ایک بس پر بھاری پتھر گہرنے سے 3 افراد جاں بحق ایک ذخمی. دوسری جانب ملاکنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جابحق۔ تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیر اپر میں تھل سے کمراٹ روڈ مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند. پتراک سے کمراٹ روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کر دیا گیا. پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت. بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے اور متبادل روٹس کا فوری بندوبست کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک مجموعی طور پر 96 افراد جاں بحق جبکہ 133 افراد ذخمی ہوئے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 261 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے.  ڈی جی پی ڈی ایم اے کیجا نب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت اور امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے. پی ڈی ایم، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں. ی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہیں اور ڈی جی پی ڈی ایم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں. پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔

Mardan Medical Complex has introduced the facility of "Whats App" for patients

ایم ایم سی نے وٹس ایپ کے ذریعے مریضوں کو لیبارٹری ٹسٹ بھیجنے کی سہولت متعارف کردی

مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) نے سہولیات کی فراہمی میں جدد کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے مریضوں کو وٹس ایپ کے ذریعے لیبارٹری ٹسٹ بھیجنے کی سہولت متعارف کردی. تفصیلات کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے مریضوں کی سہولت کیلئے انھیں وٹس ایپ کے ذریعے لیبارٹری ٹسٹ بھیجنے کی سہولت کا اجراء کردیا ہے. یہ سہولت ہسپتال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ نے متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب مریضوں کو بیٹھ کر لیبارٹری ٹسٹ کا انتظار کرنے اور ٹسٹ رزلٹ وصول کرنے کیلئے ہسپتال کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے اور انھیں کہیں بھی وٹس ایپ پر لیب ٹسٹ رزلٹس موصول ہوں گے. اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے مریض کو اپنا وٹس ایپ نمبر ٹسٹ کیلئے پیسے جمع کرتے وقت دینا ہوگا جس پر لیبارٹری ٹسٹ کے رزلت بھیجے جائیں گے. ایم ایم سی ریڈیالوجی میں بھی ای ریپورٹنگ کی سہولت متعارف کرانے کے منصوبے پر بھی کام کررہا ہے جس سے سٹی سکین اور ایم آر آئی رپورٹس انٹرنیٹ کے ذریعے کہیں بھی دیکھیں اور ڈاون لوڈکی جا سکیں گے.

The water level in Khanpurdam started rising due to torrential rains خانپورڈیم

طوفانی بارشوں سے خانپورڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

خانپورڈیم میں بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح میں 22 فٹ تک اضافہ ہوا۔ خانپورڈیم کی سطح 1963 فٹ تک بلند ہوگئی۔ خانپورڈیم کی انتہائی سطح 1982 فٹ ہے۔ خانپورڈیم میں پانی کی سطح ابھی تک 18 فٹ کم ہے۔ خانپورڈیم سے پانی کا اخراج 168 کیوسک جبکہ آمد 1200کیوسک ہے

Orakzai: Conducting seminars on youth issues at Kalai hq

اورکزئی سکاوٹس کے تعاون سے کلایہ ہیڈکوارٹرمیں ایک روزہ سیمینارکا انعقاد

ضلع اورکزئی کے نوجوانوں کے مسائل جاننے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب اور مصروف کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی سکاوٹس کے باہمی تعاون سے کلایہ ہیڈ کوارٹر لوئر سب ڈویژن اورکزئی میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد عرفان الدین صاحب اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سعادت حسین صاحب نے کی جبکہ اس سیمینار میں ضلعی انتظامیہ اورکزئی، ضلعی پولیس کے افسران، ونگ کمانڈر 235 ونگ، اورکزئی سکاوٹس کےدیگر افسران کے علاوہ ضلع اورکزئی کے نوجوانوں  کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ضلع اورکزئی کے نوجوانوں نے انہیں درپیش مسائل پر بھرپور روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر اورکزئی اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس نے ضلع اورکزئی کے نوجوانوں کو اپنے خطاب میں ان کے مسائل اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف مصروف رکھنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جسے سیمینار میں موجود نوجوانوں نے خوب سراہا۔