عوامی شکایات کے نوٹس پر ٹریفک پولیس کا پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر کے خلاف آپریشن۔ آپریشن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ سے غیر قانونی پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر اتارے گئے، ٹرانسپورٹ ڈرائیورز حضرات ایسے اقدامات سے گریز کریں۔ جو شہریوں کو ذہنی کوفت کا سبب بنے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک اقبال خان کو پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر کے خلاف آپریشن چلانے کے احکامات جاری کئے۔ اس سلسلہ میں انچارج ٹریفک معزاللہ خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے مختلف شاہراہوں پر آپریشن کے دوران درجنوں سے زائد گاڑیوں سے پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر اتارے گئے اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک اقبال خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈرائیوران ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جو دوسروں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی نہ صرف معاشرتی نظم و ضبط کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے حادثات اور دیگر مسائل کی روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔
