Peshawar: Malik Umar Khan Khalil Memorial Wheelchair Tennis Training Camp

پشاور: ملک عمرخان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

حاجی ملک عمرخان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میںبھرپور انداز سے جاری ہے گزشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت رحمت گل اور حاجی خان سعید نے کا کیمپ کا دورہ کیا۔ وہیل چیئر ٹینس کیمپ کے کوآرڈینیٹر ملک عمر ایاز خلیل نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ، کوچنگ کیمپ جو کہ خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور ITF وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کی چھتری تلے منعقد کیا جا رہا ہے. جس میں کے پی کے مختلف حصوں سے وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز انعام اللہ، اسرار گل،ذاکر اﷲ، جہانزیب، شہریار، نعمان اور رومان کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں جسمانی مشقیں اور ٹریننگ دے رہے ہیں ٹریننگ کیمپ میں انجینئر عرفان اﷲ، احسان دانش ، ذاکر،جواد،اکمل،دانش ، سمیع اﷲ، تاجمینہ،گل ناز، صفیہ ، سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

Mohammad Imad of Pakistan Air Force recognized Jahangir Khan Squash as our name

پاکستان ایئر فورس کے محمد عماد نے جہانگیر خان سکواش سیریز اپنے نام کرلی

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان ایئرفورس کے محمد عماد گل نے جہانگیر خان سیٹلائٹ سکواش سیریز اپنے نام کرلی ، فائنل میں محمد عماد نے پنجاب کے سخی اﷲ کو تین ایک سے شکست دی ، پاکستان نیوی کے زیراہتمام روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میںمنعقدہ فائنل میں پاکستان ائیر فورس کے محمد عماد گل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کے سخی اللہ کوایک کے مقابلے تین گیمز سے شکست دیکرفاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عماد کا سکور گیارہ تین ، گیارہ چھ ، سات گیارہ اور گیارہ آٹھ رہا ، ٹورنامنٹ چار دن تک جاری رہا جس کے مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محمد عماد نے پہلے راﺅنڈ میں پنجاب کے شعیب خان کو تین صفر دوسرے راﺅنڈ میںکراچی کے نوید رحمان کو تین صفر ، کواٹر فائنل میںپنجاب کے اذلان کو تین صفر جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کے صدام الحق کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اس سے قبل محمد عماد گل نے مختلف نیشنل اور انٹر نیشنل ٹائٹلز اپنے نام کئے ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں براﺅنڈ میڈل جیتا جبکہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ محمد عماد کی کامیابی میں ان کے کوچ طاہر اقبال کا اہم رول ہے جنہوں نے ان کے ساتھ بھرپور محنت کی محمد عماد نے اپنی کامیابی پر اپنے کوچز اور خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت آج وہ اس مقام پر ہے ۔