خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کوماہ دسمبر کی ایڈوانس تنخواہیں پنشن و الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری محکموں کو اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں تمام سرکاری محکموں کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں پنشن اور الاونس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
