مردان ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے کرسمس کے موقع پر مردان پولیس کی مسیحی کمیونٹی کے اہلکاروں میں خصوصی تحائف اور مالی امداد تقسیم کی۔ یہ امداد کرسمس کی خریداری اور خوشیوں کے موقع پر اہلکاروں کی معاونت کے لیے فراہم کی گئی۔ ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ پولیس فورس کے مسیحی اہلکاروں کی محنت اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی فلاح و بہبود اور خوشی و غم میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور یہ امداد ان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔
