Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

پی سی بی انٹر ریجنل کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور ریجن نے جیت لیا

پشاور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پی سی بی انٹر ریجنل کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور ریجن نے جیت لیا ، فائنل میں ملاکنڈ ریجن کو 120 سے شکست کا سامنا ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ انٹر ریجنل کالجزکرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پشاورریجن اور ملاکنڈ ریجن کے مابین کھیلا گیا جس میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں181 رنز بنائے جس میں ہارون 52 اور کامران 40 رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے ، جواب میں ملاکنڈ ریجن کی پوری ٹیم 61 رنزپر آﺅٹ ہوگئی ارشد اقبال 26 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے، پشاور کی طرف سے کامران نے تین قاسم دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان ، ریجنل سپورٹس آفیسر طارق خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ انٹر ریجنل کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں ریجنل سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا جبکہ فائنل راﺅنڈ میں تمام ساتوں ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket