Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 10, 2025

چترال کی قدیم وادی کیلاش کا مذہبی تہوار چاؤموس اختتام پذیر

چاؤموس فیسٹول 8 دسمبر سے کیلاش کے تین وادیوں ، بریر رمبور اور بمبوریت میں جاری رہا۔ اس تہوار میں درجنوں مذہبی تہوار منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ آپس میں محبت بڑھانے کے لیے سبزیاں اور خشک میوہ جات تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس فیسٹول کیلئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے۔ ٹورازم پولیس کے جوان فیسٹیول میں ڈیوٹیاں سر انجام دیتے رہے۔ فیسٹیول میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح شریک ہوئے۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی ہدایات پر ٹورازم پولیس نے جوانوں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔ خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے دیر اپر اور چترال میں دفاتر سے سیاحوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔ فیسٹیول کے دوران ٹورازم انسپکٹرز نے وادی میں مختلف ہوٹلز میں سہولیات کا جائزہ بھی کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket