جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں خوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا 13خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے سیکیورٹی فورسز کا بلند عزم اور بہادری قابل تحسین ہے۔ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ پرامن خیبر پختونخوا کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ خدمات قابل تعریف ہیں۔ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
