Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

پشاورایکسائز پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

پشاورایکسائز انٹیلیجنس بیورو خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، آئس اور ہیروئن مکسنگ کارخانہ پکڑا گیا۔  پراوینشل انچارج انٹیلیجنس بیورو سعود خان گنڈا پور کو خفیہ اطلاع ملی تھی۔ 10,142 گرام آئس، 17,556 گرام ہیروئن اور مکسنگ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز برآمد کر لی گئی۔ منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینیں، برتن اور دیگر آلات قبضے میں لے لیے گئے۔ کارخانہ کے مالک عزت اللہ افغانی باشندہ ہے۔ ملزم کا پاسپورٹ اور سیٹیزن کارڈ برآمد، تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے مقدمہ درجکر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ علی کی منشیات کے خلاف ایمرجنسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی گئی ہے۔ ایکسائز پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket