پیسکو حکام کا بجلی چوری، غیر قانونی کنکشنز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے پیسکو حکام کے مطابق گل آباد ، سیٹھی ٹاؤن اور مختلف مقامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، ایس ڈی او سیٹھی ٹاؤن قیصر شاہ نے ایل ایس عالم زیب ، ایل ایم ون سنگین خان اور محمد حسین کے ہمراہ سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں ، کارروائی کے دوران 40 غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا گیا جبکہ 10 ٹیمپرڈ میٹرز اور غیر قانونی کندے ہٹائے گئے اسی طرح ڈیفالٹرز اور بقایاجات کی مد میں 5 لاکھ سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی ، پیسکو میں 70 فیصد سٹاف کی کمی و وسائل کے فقدان کے باوجود افسران بالا و یونین قائدین کے احکامات پر غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے ۔ ایس ڈی او سیٹھی ٹاؤن قیصر شاہ کا کہنا تھا کہ کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن بلا تعطل اور بلا تفریق جاری رکھیں گے کنڈا مافیا سے علاقے کو پاک کرکے ہی دم لیں گے۔
