فلسطین کی باہمت خواتین اور بچوں کے لئے غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغاز

الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کے تحت فلسطین کی باہمت خواتین اور بچوں کے لئے غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغازکردیاگیا

الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور نے غزہ اور فلسطین کی باہمت اورپرعزم خواتین اور بچوں کے ساتھ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں تعاون کے لئے”غزہ پیکنگ ڈرائیو”کے تحت میزبان شادی ہال رنگ روڈ پشاور میں امدادی سامان کی پیکنگ کا آغاز کردیا جس میں پشاور کی خواتین تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طالبات،ٹیچنگ سٹاف،بچوں اور خواتین نے اہلیان پشاور کی جانب سے غزہ کی باہمت ماوں اور بچوں کے لئے فراہم کردہ 18امدادی اشیاءکی پیکنگ کی۔اس موقع پر الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کی صدر نسرین مراد،نائب صدر انجم معیز نے امدادی سامان کے پیکنگ کی نگرانی کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے غزہ پیکنگ ڈرائیو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کی باہمت ماوں اوربچوں نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدیدجنگی ہتھیاروں سے لیس غاصب اسرائیلی فوج کا ایمانی جرات کے ساتھ مقابلہ کرکے ارض پاک کی تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی مٹی سے محبت اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے کہا کہ فلسطینی ماوں بہنوں بزرگوں اور حتی کہ شیر خوار بچوں نے قربانی کی ایسی لازوال داستانیں رقم کردی ہیں جن کی نظیر دنیا کی معلوم تاریخ میں ملنا مشکل ھے اسرائیل نے لاکھوں ٹن بارود سے غزہ کی آبادی کو ملیامیٹ کیا سکولوں ،مساجد اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا لیکن اہلیان غزہ کے جذبہ ایمان کوشکست نہ دے سکے۔انہوں نے غزہ کی ماوں اور بچوں کی پشتیبانی اور مالی تعاون پر الخدمت خواتین ٹرسٹ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ امت مسلمہ کےلئے آپ کی قربانیوں کو پوری قوم زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket