صوبائی دارلحکومت پشاور میں بلدیاتی الیکشن2021 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ایمرجنسی کنٹرول چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) شمع نعمت کی زیر نگرانی کنٹرول روم میں آرمی، پولیس، ٹریفک پولیس، الیکشن کمیشن، ڈبلیو ایس ایس پی،ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، پی ٹی سی ایل، پی ڈی اے، پیسکو اور ریسکیو 1122 کے نمائندہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
کسی بھی ایمرجنسی یا شکایت کے حوالے سے کنٹرول روم کے فون نمبرات۔091-9214029 ۔091-9210940اور وٹس ایپ نمبر 9255297 0332 پررابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات 2021کے متعلق تمام سرگرمیوں، معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لیے انتخابات کے اختتام تک تمام ضروری معلومات حکام بالا کو فراہم کرے گا۔