سلمان احمد

ایڈیٹر ، وائس آف کے پی

سلمان احمد گزشتہ 13 سالوں سے شعبہ صحافت سے وابستہ ایک تجربہ کار صحافی ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا آغاز 2012 کے اوائل میں کیا۔ اس دوران انہوں نے متعدد قومی اور علاقائی صحافتی اور تحقیقی اداروں کے سے بطور رپورٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر کام کیا اور ادارتی قیادت، تنازعہ سے جڑی رپورٹنگ، اور مؤثر ابلاغ میں مہارت حاصل کی۔

سلمان احمد نے کئی مشہور اداروں میں اہم کردار ادا کیا ہے جن میں سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (سی آر ایس ایس)،  نوائے وقت میڈیا گروپ اور  ٹرائبل نیوز نیٹ ورک بطور خاص شامل ہیں۔

دریں اثناء وہ وائس آف کے پی کے ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کی وہ آوازیں سامنے لانا ہے جو عام طور پر نظر انداز کی جاتی ہیں۔ مزید براء ادارے کے پالیسی کے مطابق وہ یقینی بناتے ہیں کے صوبہ کے مثبت اور مترقی  اور وہ ایسی صحافت کو فروغ دیتے ہیں جو سچائی اور تحقیق پر مبنی ہو۔

انہیں خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کے علاقوں کے سماجی و سیاسی مسائل، ملکی سیاست اور سیکیورٹی صورتحال کی گہری سمجھ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ وائس آف کے پی میں صحافتی دیانت داری اور سوچ بچار پر مبنی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔